کووڈ 19 وبا کے مدنظر حکومت نے باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔
ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی سی سی اے) نے آج ایک سرکلر جاری کر کے کہا کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 31مئی کی رات 11:59 بجے تک نافذ رہے گی۔ انٹرنیشنل کارگو کارپوریشن اور ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے خصوصی اجازت یافتہ پروازوں پر یہ پابندی نافذ نہیں ہوگی۔
سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چنندہ روٹز پر باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ وندے بھارت مشن اور کچھ ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کی بنیاد پر پروازوں کی اجازت اسی زمرہ میں دی گئی ہے۔
(یو این آئی)