ETV Bharat / bharat

Bajrang Dal Activist Murdered: بجرنگ دل کارکن قتل کیس میں تین گرفتار - Two arrested in Bajrang Dal worker murder case

ایک 26 سالہ بجرنگ دل کارکن ہرشا کا اتوار کی رات تقریباً 9 بجے کرناٹک کے شیوموگا میں مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے، شہر میں سکیورٹی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ Bajrang Dal Activist Allegedly Murdered in Karnataka

کرناٹک میں بجرنگ دل کارکن کا مبینہ طور پر قتل

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 8:42 AM IST

Updated : Feb 21, 2022, 10:05 PM IST

ریاست کرناٹک کے شیوموگا میں ایک 26 سالہ بجرنگ دل کارکن ہرشا کا اتوار کی رات تقریباً 9 بجے مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے پولیس نے اب تک تین ملامین کو گرفتار کیا ہے، Bajrang Dal Activist Allegedly Murdered in Karnataka

اس واقعے کے بعد سے علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، ضلع انتظامیہ نے ان علاقوں میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر دیے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہر میں پہلی سے بارہویں تک پڑھنے والے طلباء کی 2 دن تک کوئی کلاس نہیں ہوگی۔

ریاست کے وزیر داخلہ اراگا جانیندرا نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور کہا کہ پولیس کو اہم سراغ ملے ہیں جلد ہی سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

جانیندرا نے کہا کہ "چار۔ پانچ نوجوانوں کے ایک گروپ نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس قتل کے پیچھے کسی تنظیم کا ہاتھ نہیں ہے۔ شیموگا میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر شہر کی اطراف میں دو دن کے لیے اسکولز اور کالجز بند کر دیے گئے ہیں۔"

ویڈیو

کرناٹک کے دیہی ترقی کے وزیر کے ایس ایشورپا نے کہا کہ"میں بجرنگ دل کے ایک کارکن کے قتل سے بہت غمزادہ ہوں۔ اسے 'مسلمان غنڈوں' نے قتل کیا ہے۔ میں اب شیموگا جا رہا ہوں تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکوں۔ ہم 'غنڈہ گردی' کی اجازت نہیں دیں گے۔'

مزید پڑھیں:

شیموگا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامانی آر نے کہا کہ "مجموعی طور پر صورتحال پرامن ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مقامی پولیس اور آر اے ایف تعینات ہیں۔ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔"

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی ایم لکشمی پرساد نے کہا کہ"واقعہ کے پیچھے مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور جذباتی طور پر کام نہ کریں"، تاہم کارکن کے مبینہ قتل کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Last Updated : Feb 21, 2022, 10:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.