پورنیا: بہار کے شہر پورنیا میں 18 دسمبر 2022 کو پورنیا میں ایک خاتون نے عجیب و غریب بچے کو جنم دیا جس کے چار ہاتھ اور چار پیر تھے۔اس بچے Unique Child Born In Purnia کی پیدائش بائسی سب ڈویژن کے تحت بیسا بلاک کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کے سر کی سائز عام بچوں سے دوگنی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ جسم کے اندر کچھ حصے ایک ہی تھے۔ موجواری کی ایک خاتون کو قبل از وقت زچگی ہوئی تھی۔ اس بچے کی پیدائش کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا اور سب لوگ اسے معجزہ بھی قرار دے رہے تھے۔
اس نوزائیدہ بچے کی چار ٹانگیں، چار ہاتھ اور منہ، ایک ہی سر پر دونوں طرف آنکھیں اور ناک ہیں جو کہ عام بچوں سے 2 گنا بڑا تھا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کے کئی اعضاء ایک ہی تھے۔ بچے کی پیدائش کی خبر سنتے ہی لوگوں کا ہجوم اسے دیکھنے ہسپتال پہنچ گیا۔ تاہم بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ہی موت ہو گئی۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بیسا کے ڈاکٹر منوج کمار نے کہا کہ جب اسپرم اور انڈے ملتے ہیں غذائیت یا دیگر وجوہات کی وجہ سے ایسے بچے کی پیدائش ہوتی ہے۔ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کی اطلاع ملتے ہی وہ اسے دیکھنے ہسپتال پہنچے تھے لیکن وہ اسے دیکھ نہ سکے۔ کیوں کہ بچے کی موت ہوچکی تھی۔
بتا دیں کہ ایک دن پہلے بہار کے اورنگ آباد میں پلاسٹک کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اسے کولوڈین بے بی بھی کہا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں پیدا ہونے والے 11 لاکھ بچوں میں سے ایک بچہ کولوڈین پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایک جینیاتی عارضہ ہے۔