ETV Bharat / bharat

UP Assembly Election 2022: اعظم خاں کی غیر موجودگی میں اعظم خاں کی تصویر لڑے گی چناؤ؟

سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی غیر موجودگی میں ریاست اترپردیش کے رامپور میں سماجوادی کارکنان خالی کرسی پر اعظم خاں کی تصویر رکھ کر اعظم خاں کی موجودگی کا احساس کرکے چناوی مہم چلا رہے ہیں۔ Azam Khan's image will contest elections

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 7:13 AM IST

UP assembly election 2022
اعظم خاں کی غیر موجودگی میں اعظم خاں کی تصویر لڑے گی چناؤ؟

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات 2022 کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ وہیں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے اپنی انتخابی مہم کا ایک انوکھا طریقہ وضع کیا ہے۔ اپنی دھواں دھار تقریروں سے انتخابات کا رخ موڑنے والے سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خاں گزشتہ دو برس سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ ایسے میں یہ پہلا الیکشن ہے جب اعظم خاں اپنی پارٹی اور کارکنان کے درمیان موجود نہیں ہیں۔ اعظم خاں کی اس کمی کو پورا کرنے اور ان کی غیر موجودگی کے احساس کو ختم کرنے کے لئے رامپور میں انتخابی جلسوں میں ایک خالی کرسی چھوڑی جاتی ہے اور اس پر اعظم خاں کی تصویر رکھ دی جاتی ہے۔ UP assembly election 2022

ویڈیو

پارٹی کارکنان کا ماننا ہے کہ اس سے کارکنان میں اعظم خاں کی موجودگی کا احساس برقرار رہتا ہے۔ وہیں اس معاملے پر سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر ویریندر گویل راماین کے حوالے سے شری رام کے 14 برس کے بنباس سے تشبیہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ رام چندر جی کے 14 برس کے بن باس کے وقت ان کے بھائی بھرت نے شری رام کی کھڑاؤں رکھ کر 14 برس راج کاج چلایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

رامپور میں بھلے ہی اعظم خاں کی تصویر کا سہارا لیکر چناوی مہم جاری ہو لیکن اعظم خاں نے انتخابی تشہیر کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اعظم خاں عبوری ضمانت پر انتخابات کے دوران باہر آ سکیں گے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.