ETV Bharat / bharat

اعظم خان کی حالت دوبارہ تشویشناک

اترپردیش میں رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی، وہ گذشتہ 20 روز سے لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں آج ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کی گئی۔

اعظم خان کی حالت دوبارہ تشویشناک
اعظم خان کی حالت دوبارہ تشویشناک
author img

By

Published : May 25, 2021, 5:16 PM IST

لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں اعظم خان کو ایک مرتبہ پھر آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ قبل ازیں ان کی طبیعت میں کافی سدھار دیکھا جارہا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اعظم خاں کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑنے کے بعد آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ میدانتا ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ سی ٹی اسکین کے بعد اعظم خاں کے پھیپھڑوں میں فائبروسز نامی بیماری اور کیویٹی کی بھی تشخیص کی گئی۔ جس کے بعد ان کا آکسیجن سپورٹ بڑھادیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق فائبریسز ایک ایسی حالت ہے جو پھیپھڑوں میں زخم اور اکڑن کا موجوب بنتی ہے۔ اس کی وجہ سے جسم کو صحیح مقدار میں آکسیجن مہیا نہیں ہو پاتی جس سے سانس لینے میں کافی دشواریاں پیدا ہوتی ہیں اور قلب سے متعلق مختلف امراض و مسائل رونماء ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال اعظم خاں کی حالت کافی ناساز ہے اور انہیں کریٹکل کیئر کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ وہیں ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی حالت مستحکم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.