ETV Bharat / bharat

آزادی کا امرت مہوتسو: جدوجہد آزادی کی کہانیوں پر ڈرامے پیش کئے جائیں گے

این ایس ڈی کے چیئرمین پریش راول نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "آزادی کی لڑائی، جدوجہد آزادی کے واقعات حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ایک پیغام دیتے ہیں جسے آج کا بھارت اپنا سکتا ہے اور آگے بڑھ سکتا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو
آزادی کا امرت مہوتسو
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 9:36 PM IST

مرکزی حکومت کے 'آزادی کا امرت مہوتسو' اقدام کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) جدوجہد آزادی کی کہانیوں پر مبنی ڈرامے پیش کرے گا۔

ڈراموں کی اسٹیجنگ 12 اگست سے این ایس ڈی کیمپس کے ابھیمنچ آڈیٹوریم میں شروع ہوگی۔ وزیر مملکت برائے ثقافت ارجن رام میگھوال پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ 12 اگست اور 14 اگست کے درمیان بالترتیب تین ڈرامے جگدمبا ، باپو اور پہلا ستیہ گر پیش کئے جائیں گے۔ ان تین دنوں کے ڈراموں میں بابائے قوم مہاتما گاندھی، کستوربا گاندھی اور دیگر آزادی پسندوں کی جدوجہد آزادی کو دکھایا جائے گا۔ تمام ڈرامے شام 6.30 بجے شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو: صدسالہ خصوصی شمارہ 'یونیورسٹی گزٹ' کے اعتراض پر وضاحت

این ایس ڈی کے چیئرمین پریش راول نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "آزادی کی لڑائی، جدوجہد آزادی کے واقعات حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ایک پیغام دیتے ہیں جسے آج کا بھارت اپنا سکتا ہے اور آگے بڑھ سکتا ہے۔ ان پیغامات کو عوام تک پہنچانے کے لیے ہمیں مختلف ذرائع استعمال کرنا ہوں گے اور یہ پلیٹ فارم ان میں سے ایک ہے۔ ان ڈراموں میں جنوبی افریقہ میں مہاتما گاندھی کی تحریک سے لے کر چمپارن ، نمک ستیہ گرہ ، عدم تعاون کی تحریک ، ڈاندی مارچ اور بھارت چھوڑو تحریک ، کستوربا گاندھی کی آزادی میں شراکت کو دکھایا جائے گا۔‘‘

کورونا وبا کے پیش نظر سامعین کو دوستانہ اور محفوظ بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ این ایس ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر دنیش کھنہ نے بتایاکہ"سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنانے کے لیے آڈیٹوریم میں 120 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ان ڈراموں کو دیکھنے کے خواہش مند حضرات 10 اگست سے این ایس ڈی کیمپس سے مفت پاس حاصل کر سکتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.