ملك كی دوسری ریاستوں كی طرح اتر پردیش میں بھی بھارت كی آزادی كی 75 ویں سالگرے كے موقع پر آزادی كے امرت مہوتسو كے جشن كی تیاریاں زور شور سے جاری ہے ۔ریاست اتر پردیش كے تمام اضلاع میں اس كو لے كر عام لوگوں میں جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ مختلف ثقافتی تقریبات كے انعقاد كا سلسلہ جاری ہے ۔آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر سبھی اقلیتی تعلیمی اداروں میں جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں متعدد پروگرام کا بھی انعقاد ہو رہا ہے ۔
لکھنو کے عیش باغ عید گاہ میں واقع اسلامک سنٹر اف انڈیا کو قمقموں لائٹ اور ترنگا جھنڈے سے سجایا گیا ہے متعدد مقامات پر ترنگے جھنڈے لگائے گئے ہیں ۔ وہیں مجاہدین آزادی کی فوٹو کے ساتھ ان کی تفصیل بھی بتائی گئی ہے۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بتایا کہ آج ازادی میلہ کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ اس میں لکھنؤ کی مشہور اشیاء کی دوکان لگائی گئی ہے۔ ساتھ ہی کتابوں کی دکانیں موجود ہیں جہاں آزادی کے ہیرو کی فوٹوز لگا کر کے نوجوان نسل کو ان کی قربانیوں سے آگاہ كرنے كی كوشش كی جا رہی ہے ۔۔
یہ بھی پڑھیں:Azadi Ka Amrit Mahotsav آزادی کا امرت مہوتسو کے پیش نظرملک بھر تقاریب کا انعقاد
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ہم سبھی کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ اس ملک کو آزاد ہوئے 75 برس ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ملک کی آن بان شان ترنگا پرچم کو ایک مہم کے طور پر گھر گھر پہنچایا گیا اور حب الوطنی کا پیغام دیا گیا ہے۔ یوم آزادی كو لے كر ہر عملر كے لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ وہ ملك و ملت كولے كر پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے ملک کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آزادی کے جشن کو قومی تہوار کے طور پر منائیں۔ یہی وجہ ہے کہ سبھی تعلیمی اداروں میں حب الوطنی کے جذبے سرشار ترنگا ریلی نکالی جارہی ہے۔ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے ماتحت چلنے والے اداروں کے طلبا و طالبات نے پوری شان و شوکت کے ساتھ ترنگا ریلی نکالکر عوام کو حب الوطنی کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر برس 26 جنوری اور 15 اگست کو اسلامک سنٹر اف انڈیا میں ترنگا پرچم کشائی کی جاتی ہے اور بڑے پیمانے پر لوگ شرکت کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی یوم آزادی كے موقع پر متعدد پروگرام کا انعقاد ہوگا۔ اس سے مجاہدین آزادی کی جاں نثاری یاد کرتے ہوءے خراج عقیدت بھی پیش کی جائے گی۔