اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں پھلت میں آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر کی ہدایت پر ایک وفد نے گاؤں پھلت پہنچ کر مولانا کلیم صدیقی کے بیٹے احمد سے ملاقات کی اور اس مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کا وعدہ کیا۔
اس موقع پر ای ٹی و ی بھارت سے آزاد سماج پارٹی کے مہانگر صدر علی زیدی نے کہا کہ 'قانون کے دائرے میں رہ کر ہم سب آپ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کی مولانا کلیم صدیقی صاحب کی گرفتاری بنا جانچ اور بنا ثبوت کے اے ٹی ایس کے ذریعے جلد بازی میں کی گئی ہے۔
ہمیں امید ہے کی مولانا کلیم صدیقی صاحب جلد ہی باعزت بری ہو کر ہم سب کے بیچ ہوں گے۔
مظفر نگر آزاد سماج پارٹی کے مہانگر صدر علی زیدی و پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ہم مولانا کلیم صدیقی صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر حکومت ان کی رہائی نہیں کرتی تو ہم احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت 2022 کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر اس طرح کے کام انجام دے رہی ہے جس کی آزاد سماج پارٹی کی مذمت کرتی ہے۔
گاؤں پہنچ کر وفد نے اپنے قومی صدر چندر شیکھر کو بذریعہ فون مولانا کلیم صدیقی کے صاحبزادے سے بات کرائی اور ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا۔