ETV Bharat / bharat

فلمساز عائشہ سلطانہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع - kerala high court

لکشدیپ کی فلمساز عائشہ سلطانہ نے کیرالہ ہائیکورٹ میں غداری کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عرضی داخل کی ہے۔

فلمساز عائشہ سلطانہ
فلمساز عائشہ سلطانہ
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 4:52 PM IST

عائشہ سلطانہ نے عدالت میں دائر عرضی میں کہا کہ اگر وہ جزیرہ کاوارتی پہنچتی ہیں تو ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ عدالت اس عرضی پر کل سماعت کرے گی۔

عائشہ سلطانہ نے لکشدیپ میں پرفل پٹیل انتظامیہ کی جانب سے نئے قوانین متعارف کروائے جانے پر شدید تنقید کی تھی جس کے بعد ان پر غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے ملیالم ٹی وی چینل پر ایک مباحثہ میں حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔ کاوارتی پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ سلطانہ نے مباحثہ کے دوران لکشدیب کے ایڈمنسٹریٹر پرفل پٹیل کو ایک حیاتیاتی ہتھیار قرار دیا تھا۔

ان پر دفعہ 124 اے اور 153 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لکشدیب کے بی جے پی صدر عبدالقادر نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.