ETV Bharat / bharat

اوقاف عامہ کو وقف بورڈ میں ضم کیا گیا - 52-year-old public endowment institution

ریاست مدھیہ پردیش میں اقلیتی اداروں کا وجود خطرے میں ہے۔ 52 سال پرانا اوقاف عامہ کو وقف بورڈ میں ضم کرنے پر بھوپال کے باشندوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

Awkaf e aama were merged into the waqf board
اوقاف عامہ کو وقف بورڈ میں ضم کیا گیا
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 4:56 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آدھا درجن کے قریب اقلیتی ادارے ہیں لیکن گذشتہ تین سالوں سے حکومت کی جانب سے ان اداروں کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ اب تو یہ نوبت آ گئی ہے کہ اقلیتی اداروں کا وجود خطرے میں نظر آ رہا ہے کیونکہ 52 سال پرانا ادارہ اوقاف عامہ کو وقف بورڈ میں ضم کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو

مقامی لوگوں کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کا وقف بورڈ بدعنوانی کا اڈہ بنا ہوا ہے اور یہاں کے ذمہ داروں کے ذریعے وقف کی جائیدادوں کو نقصان پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھوپال: اردو ماہنامہ "پرواز" کا اجرا

واضح رہے کہ ادارہ اوقاف عامہ کی بنیاد نوابوں کے دور میں رکھی گئی تھی، جس سے ضرورت مندوں اور غریبوں کو نوابوں کی جانب سے رہنے کو مکان، تجارت کے لیے دوکانیں، یتیموں کو وظیفہ اور طلباء کو اسکالرشپ وغیرہ دیئے جاتے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اب اوقاف عامہ کی جانب سے دی جانے والی امداد میں بھی بدعنوانی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.