علی گڑھ: عالمی یوم ایڈز پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کالج آف نرسنگ میں منعقدہ پروگرام میں پرنسپل پروفیسر فرح اعظمی نے لوگوں میں ایچ آئی وی انفیکشن، اس کی جانچ، احتیاطی تدابیر اور علاج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ عالمی یوم ایڈز پر منعقدہ پروگرام میں اے ایم یو کے کالج آف نرسنگ کی پرنسپل پروفیسر فرح اعظمی نے کہا کہ اس سال عالمی یوم ایڈز کا تھیم 'مساوات' ہے، جس میں اس بات کا پیغام ہے کہ ہم تفریق و امتیاز کو دور کرنے اور ایڈز کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی خاطر سنجیدہ ہو جائیں اور چونکہ ایچ آئی وی کے شکار افراد کو امتیازی سلوک کا خطرہ ہوتا ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہم ایچ آئی وی کے علاج، جانچ اور روک تھام کی خدمات تک رسائی کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔ Awareness program on world aids day in amu
مزید پڑھیں:۔ Aids Cases In J&K: جموں و کشمیر میں 5 ہزار سے زائد افراد ایڈز سے متاثر
کالج آف نرسنگ کے پروگرام میں کوئز اور پوسٹر سازی مقابلہ کے ساتھ ساتھ ایڈز سے لڑنے کا عہد کیا گیا۔ اسی طرح شعبہ معالجات (فیکلٹی آف یونانی میڈلین) میں منعقدہ پروگرام میں صدر شعبہ پروفیسر تبسم لطافت نے کہا کہ اس سال عالمی یوم ایڈز کا تھیم ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم عدم مساوات کو ختم کرکے عملی حل پر توجہ مرکوز کریں۔ اے ایم یو کے اساتذہ اور طلبا نے ہلاکت خیز بیماری ایڈز کو ختم کرنے اور اس کے علاج میں رکاوٹ بننے والی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے پروگراموں کی ایک سیریز کے ساتھ عالمی یوم ایڈز منایا۔ کالج آف نرسنگ کی پرنسپل پروفیسر فرح اعظمی نے ہیومن امیونو وائرس (HIV) کی منتقلی تشخیصی ٹسٹ، احتیاطی تدابیر اور علاج کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر صدف نے اپنی گفتگو میں ایڈز کے سلسلہ میں رائج غلط خیالات کو ختم کرنے پر اور زیادہ سے زیادہ بیداری پر زور دیا۔