ریاستی حکومت کے زیر انتظام مشن شکتی ابھیان کے ذریعہ پوکسو ایکٹ، گھریلو تشدد ایکٹ، جنسی ہراسانی ایکٹ وغیرہ کے حوالے سے بیدار کرنا شامل ہے، اس پروگرام میں وزیراعلیٰ، گورنر اور وزیر خزانہ حکومت ہند کی موجودگی میں منعقدہ پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔
مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 75 خواتین کو مشن شکتی ابھیان کے دوران اعزاز سے نوازا گیا جن میں خواتین پولیس افسران اور ملازمین، آنگن واڑی کارکنان، خواتین صحت کارکنان، اے این ایم، خواتین اساتذہ اور خواتین پردھان شامل تھیں۔
عوامی نمائندوں کی طرف سے شال، گلدستے اور اعزازی خطوط دے کر اعزاز بخشا گیا۔ دین دیال اپادھیائے انٹر کالج کی استاد ڈاکٹر شالنی سنگھ کو تعلیم کے شعبہ میں عمدہ کارکردگی کے لئے نوازا گیا۔
انہوں نے مشن شکتی ابھیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خود کفیل بنانے کی جانب یہ ایک بہترین قدم ہے۔
مزید پڑھیں:۔ بااختیار خواتین ہی یوپی کی بنیاد: یوگی آدتیہ
اس موقع پر رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما، رکن اسمبلی نوئیڈا پنکج سنگھ، رکن اسمبلی دادری تیج پال ناگر، نائب صدر ریاستی خواتین کمیشن سشما سنگھ، انچارج چیف ترقیاتی افسر گرما کھرے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس شردھا پانڈے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (فینانس اینڈ ریونیو) وندیتا شریواستو اور دیگر افسران موجود تھے۔