ETV Bharat / bharat

Aurangzeb’s Tomb Closed: اورنگ زیب کے مزار کو پانچ دنوں کےلیے بند کردیا گیا - سیاسی جماعتوں کی جانب سے مزار کو منہدم کرنے کی دھمکی

ریاست مہاراسٹر میں متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے اورنگ زیب عالمگیر کے مزار کو منہدم کرنے کی دھمکی دئے جانے کے بعد محکمہ آثار قدیمہ نے مزار کو ابتدائی طور پر پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Aurangzeb’s Tomb Closed for 5 Days

اورنگزیب کا مزار پانچ دن کے لیے بند
اورنگزیب کا مزار پانچ دن کے لیے بند
author img

By

Published : May 19, 2022, 1:51 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع خلد آباد شہر میں شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مزار ہے جس پر گزشتہ کئی دنوں سے تنازع چل رہا، وہیں متعدد سیاسی پارٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اورنگ زیب کی مزار کو نقصان پہنچائیں گے جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ نے ایکٹ 1958، رولز 1959 سیکشن-5 کے مطابق اورنگ زیب کی مزار کو ابتدائی طور پر پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ اگر حالات معمول پر نہیں آتے ہیں تو مزید پانچ دنوں کے لئے اورنگزیب کی مزار کو بند رکھا جائیگا۔Aurangzeb’s Tomb Closed for 5 Days

اورنگزیب کا مزار پانچ دن کے لیے بند

اورنگ آباد سرکل سپرنٹنڈنٹ ملن کمار چاؤلی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مسجد کمیٹی نے اس جگہ کو تالا لگانے کی کوشش کی، لیکن ہم نے اسے کھول دیا۔ بدھ کو ہم نے اگلے پانچ دنوں کے لیے مقبرے کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم صورتحال کا جائزہ لیں گے اور پھر اسے کھولنے یا مزید پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔''

اورنگزیب کا مزار پانچ دن کے لیے بند
اورنگزیب کا مزار پانچ دن کے لیے بند

مزید پڑھیں:۔ Akbaruddin Owaisi Visit Aurangabad: اکبرالدین اویسی نے اورنگ زیب عالمگیر کے مزار پر دی حاضری

آپ کو بتا دیں کہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اورنگ آباد میں اکبر الدین اویسی آئے تھے اور انہوں نے خلد آباد جا کر اورنگزیب کے مزار پر پھول چڑھائے تھے جس کے بعد متعدد سیاسی پارٹیوں نے اکبر الدین اویسی کی مخالفت کی اور اب یہی سیاسی پارٹیاں اورنگزیب کی مزار کی مخالفت کر رہی ہیں، اس دوران خلد آباد شہر میں کچھ ایسی افواہیں بھی پھیلی تھیں کہ کچھ لوگ اورنگ زیب کی قبر کو توڑنے آرہے ہیں، جس کے بعد خلد آباد شہر کا ماحول گرم ہوگیا، جس کے بعد اورنگ آباد دیہی پولیس اور محکمہ آثار قدیمہ نے اورنگ زیب کی قبر پر پولیس تعینات کردی تھی لیکن اب محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ایک نوٹس جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اورنگزیب کا مقبرہ 5 روز کے لیے بند کیا جا رہا ہے اور آگے ضرورت پڑنے پر آنے والے پانچ دن کے لیے اورنگزیب کا مقبرہ بند کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.