ETV Bharat / bharat

اگست 14 کو وحشت تقسیم ہند کا یادگاری دن منایا جائے گا: مودی - Partition Horrors Remembrance

وزیراعظم نریندر مودی نے 14 اگست کو وحشت تقسیم ہند کا یادگاری دن (Partition Horrors Remembrance Day) کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ جانکاری دی۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Aug 14, 2021, 2:23 PM IST

نریندر مودی نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'ملک کی تقسیم کے درد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ نفرت اور تشدد کی وجہ سے ہمارے لاکھوں بہن اور بھائیوں کو بے گھر ہونا پڑا اور یہاں تک کہ انہیں جان تک گنوانی پڑی۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ 'اس دن ہمارے لاکھوں بہنوں اور بھائیوں کو نفرت اور تشدد کی وجہ سے بے گھر ہونا پڑا۔ ان کی قربانی کی یاد میں 14 اگست کو وحشت تقسیم ہند کا یادگاری دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں نریندر مودی نے لکھا کہ 'ملک کی تقسیم کے درد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ نفرت اور تشدد کی وجہ سے ہمارے لاکھوں بہنوں اور بھائیوں کو بے گھر ہونا پڑا اور یہاں تک کہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنا پڑا اس لیے ان لوگوں کی جدوجہد اور قربانی کی یاد میں 14 اگست کو وحشت تقسیم ہند کا یادگاری دن (Partition Horrors Remembrance Day) کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ دن نہ صرف ہمیں امتیازی سلوک، عداوت اور ناپسندیدگی کے زہر کو ختم کرنے کی ترغیب دے گا بلکہ یہ اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور انسانی احساسات کو بھی تقویت بخشے گا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ 14 اگست بھارت کی تاریخ کا وہ دن تھا جب ملک تقسیم ہوا۔ 14 اگست 1947 کو پاکستان اور 15 اگست 1947 کو بھارت کو دو الگ الگ ملک قرار دیا گیا۔

اس تقسیم میں نہ صرف برصغیر پاک و ہند کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا بلکہ بنگال کو بھی تقسیم کر دیا گیا۔ بنگال کا مشرقی حصہ بھارت سے الگ ہو کر مشرقی پاکستان بنا جو 1971 کی جنگ کے بعد بنگلہ دیش بن گیا۔

کہنے کے لیے یہ ایک ملک کی تقسیم تھی لیکن حقیقت میں یہ دلوں، خاندانوں، رشتوں اور جذبات کی تقسیم تھی۔ بھارت کے سینے پر یہ تقسیم کا زخم صدیوں تک رہے گا اور آنے والی نسلیں اس دن کے سب سے تکلیف دہ اور خونی دن کا احساس محسوس کرتی رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.