ETV Bharat / bharat

Attack On Police Team بہار میں شراب مافیا کی گرفتاری کے دوران پولیس ٹیم پر حملہ - بہار میں شراب پر پابندی

بہار میں 2016 سے شراب پر لگی پابندی کو نافذ کرنا اب پولیس کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا جا رہا ہے۔ شراب مافیا کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم پر آئے دن حملے ہو رہے ہیں، جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، کئی کی موت بھی ہو چکی ہے۔ بہار کے چھپرا ضلع میں ایک بار پھر شراب کے کاروباریوں کو گرفتار کرنے گئی پولیس پر لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔ Attack on police team in bihar during arrested liquor mafia

بہار میں شراب مافیا کی گرفتاری کے دوران پولیس ٹیم پر حملہ

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 1:14 PM IST

بہار میں شراب مافیا کی گرفتاری کے دوران پولیس ٹیم پر حملہ

چھپرا: ریاست بہار کے ضلع چھپرا کے ترائیہ تھانہ کے تحت فینہارا گڈی گاؤں میں شراب کے خلاف چھاپہ مارنے گئی ترائیہ تھانے کی ایک ٹیم پر شراب مافیا نے جان لیوا حملہ کر دیا اور شراب مافیا کو پولیس کی گرفت سے بچا لیا گیا۔ اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لیے اب شراب مافیا پولیس پر حملہ کرنے سے بھی باز نہیں آرہے ہیں۔ اکثر پولیس کو چھاپوں کے دوران تاجروں کو پکڑنے میں سخت جدوجہد کرنی پڑتی ہے لیکن گرفتاری کے بعد بھی تاجروں کے لواحقین کسی نہ کسی طرح انہیں چھڑا لیتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ چھپرا پولس نے فینھارا گڈی گاؤں میں ایک شراب بیچنے والے کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد اسے تھانے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران کچھ شراب مافیا نے لکڑی کے بھاری ڈنڈے سے پولیس پر پیچھے سے حملہ کر دیا اور ہاتھا پائی کے دوران شراب فروشوں کو لے کر فرار ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعے میں کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ بدمعاش کو گرفتار کرنے آئی پولیس ٹیم پر حملہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ دوسروں کی حفاظت کرنے والی پولیس بہار میں ان دنوں مار پیٹ سے خود کو نہیں بچا پا رہی ہے۔ سارن ضلع میں شراب اور ریت مافیا کے حوصلے اتنے زیادہ بلند ہیں کہ وہ پولیس ٹیم پر لگاتار حملے کر رہے ہیں۔ گاؤں میں چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم مافیاوں کے حملے کا شکار ہو رہی ہے اور پولس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پولیس اہلکار کسی نہ کسی طرح جان بچانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ ریت اور شراب مافیا اس قدر دبنگ ہیں کہ وہ پولیس ٹیم پر جان لیوا حملہ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.