بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع برنالہ میں بچوں سے بھری اسکول بس پر متعدد موٹر سائیکل سواروں نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے پہلے بس کے ڈرائیور پر حملہ کیا تاہم ڈرائیور ہمت اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو قریبی ڈی ایس پی آفس لے گیا۔ جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بس ڈرائیور نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے اس کا کچھ لوگوں سے کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا۔ جس کی وجہ سے انہوں نے حملہ کیا۔ Attack on a school bus full of children in Barnala
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ آرٹی سی بس پر نامعلوم افراد کا حملہ
وہیں حملہ آوروں کے حملے میں بس ڈرائیور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کرنے والے ڈی ایس پی برنالہ نے کہا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بچوں کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا ہے اور ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور کی حملہ آوروں سے پرانی دشمنی تھی۔ اس لیے اس نے یہ حملہ کیا۔ حملہ آوروں میں سے کچھ کی شناخت ہو گئی ہے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے ساتھیوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ masked bike riders attack school bus