ETV Bharat / bharat

Atiq Ahmad Son in Police Custody: عتیق احمد کے بیٹے علی 24 گھنٹے کی پولیس تحویل میں

پولیس عتیق احمد کے بیٹے علی کو ریمانڈ پر لے کر بھتہ خوری معاملہ کی گہرائی سے پوچھ گچھ کرے گی۔ عتیق احمد کے بیٹے علی نے 30 جولائی کو عدالت میں خودسپردگی کی تھی، جس کے بعد پولیس نے انہیں اتوار سے پیر تک ریمانڈ پر لے لیا۔ Ali Ahmad On Police Remand

عتیق احمد کے پیٹے علی 24 گھنٹے کی پولیس تحویل میں

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 10:37 PM IST

Updated : Aug 7, 2022, 10:53 PM IST

پریاگ راج: ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان ساتھیوں کی جائیداد پر حکومت مسلسل شکنجہ کس رہی ہے۔ وہیں اب پولیس عتیق احمد کے بیٹے علی کو ریمانڈ پر لے کر بھتہ خوری معاملہ کی گہرائی سے پوچھ گچھ کرے گی۔ عتیق احمد کے بیٹے علی نے 30 جولائی کو عدالت میں خودسپردگی کی تھی، جس کے بعد پولیس نے انہیں اتوار سے پیر تک ریمانڈ پر لے لیا ہے۔ Ali Ahmad On Police Remand

عدالت نے علی احمد کو 24 گھنٹے کی پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔ ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شالنی ودھیہ نے پراسیکیوشن آفیسر پردیپ کمار اور پربھات سنگھ کے دلائل سننے کے بعد تفتیش کار کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دینے کی منظوری دی۔ علی 7 اگست کی صبح 10 بجے سے 8 اگست کی صبح 10 بجے تک کریلی پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔ سرینڈر کے دوران علی نے واقعے میں استعمال ہونے والے پستول کی برآمدگی کی بات کہی تھی، جس پر عدالت نے پولیس کو 24 گھنٹے کے ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔ اس دوران پولیس بھتہ مانگنے سے لیکر پستول کے راز کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

مزید پڑھیں:۔ Ali Anticipatory Bail Application Rejected: عتیق احمد کے چھوٹے بیٹے کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ پریاگ راج کے کریلی کے رہنے والے متاثرہ ذیشان نے گذشتہ سال 31 دسمبر کو کریلی تھانے میں علی احمد کے خلاف پانچ کروڑ کی بھتہ مانگنے سمیت کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کے بعد وہ کافی دنوں تک فرار رہے۔ پولیس نے ان کی گرفتاری پر 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ پولیس نے عتیق احمد سمیت ان کے ساتھیوں کی جائیدادوں پر بلڈوزر سمیت قرقی کا عمل شروع کر دیا۔ اس کے بعد 30 جولائی کو علی احمد نے خود سپردگی کر دی جس کے بعد پولیس نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے ریمانڈ پر لے لیا ہے۔

Last Updated : Aug 7, 2022, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.