ETV Bharat / bharat

Athiya Shetty and KL Rahul tied Knot اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل رشتہ ازدواج میں منسلک - اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول رشتہ ازدواج میں منسلک

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہل پیر کو کھنڈالہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اتھیا اور راہل کی شادی میں صرف خاندان اور قریبی رشتہ دار موجود تھے۔

رشتہ ازدواج میں منسلک
رشتہ ازدواج میں منسلک
author img

By

Published : Jan 23, 2023, 6:36 PM IST

Updated : Jan 23, 2023, 7:25 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہل 23 جنوری کو مہاراشٹر کے کھنڈالہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سنیل شیٹی نے اس بات کی تصدیق کی۔ سنیل شیٹی نے کہا کہ استقبالیہ آئی پی ایل کے بعد ہوگا۔ سنیل شیٹی کے علاوہ ان کے بیٹے آہان شیٹی کو بھی مٹھائیاں بانٹتے ہوئے دیکھا گیا۔

بھارتی کرکٹرز کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی سات پھیرے لےکر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی کھنڈالہ میں سنیل شیٹی کے بنگلے میں ہوئی۔ اس شادی میں بہت قریبی لوگوں نے شرکت کی۔ شادی کے بعد اتھیا کے بھائی آہان شیٹھی اور والد سنیل شیٹھی نے صحافیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور خوشی کا اظہار کیا۔ بتایاجارہا ہے کہ آئی پی ایل کے چند روز بعد ایک شاندار استقبالیہ دیا جائے گا، جس میں بڑی تعداد میں کھیلوں اور سینما سے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی۔
بتادیں کہ شادی مکمل ہونے کے بعد والد سنیل شیٹھی اور بھائی آہان شیٹھی میڈیا میں مٹھائیاں تقسیم کرتے نظر آئے۔ بیٹی کی شادی کی خوشی ہیرا پھیری اداکار کے چہرے پر صاف نظر آرہی تھی۔ ویڈیو میں اداکار نے کرتہ کے ساتھ دھوتی پہن رکھی تھی۔ اداکار روایتی لباس میں جلوہ افروز تھے۔ اسی وقت ان کے بیٹے آہان نے سفید رنگ کا کرتہ پہن رکھا تھا۔ شادی کے مقام کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیل نے کہا کہ خوبصورت، بہت چھوٹا، بہت قریبی خاندان لیکن یہ اچھا رہا۔ سب کچھ ہو گیا اور اب میں باضابطہ طور پر سسر ہوں۔ اس کے ساتھ انہوں نے استقبالیہ کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ دیا اور بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ استقبالیہ آئی پی ایل کے بعد ہوسکتا ہے۔

مزید بتاتے چلیں کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل 2018 سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ دونوں اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔ طویل عرصے تک ڈیٹنگ کے بعد اتھیا اور کے ایل راہل آج (23 جنوری کو) شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں کی شادی کھنڈالہ میں سنیل شیٹی کے بنگلے میں روایتی تقریب میں ہوئی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست ہی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:Athiya Shetty-KL Rahul wedding: شادی سے پہلے کرکٹر کے ایل راہل کے گھر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا

Last Updated : Jan 23, 2023, 7:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.