ETV Bharat / bharat

Landslide in Ecuador's Capital Quito: کوئٹو میں زمینی تودا گرنے سے 24 افراد ہلاک، 48 زخمی - ایکواڈور میں زمینی تودا گرنے سے متعدد افراد ہلاک

امیلدا پچوکا جو کہ اس حادثہ کے عینی شاہد ہیں نے بتایا کہ اس نے محسوس کیا کہ اس کا گھر ہل رہا ہے جیسے زلزلہ آیا ہو اور پھر اچانک کیچڑ والا پانی دروازوں اور کھڑکیوں سے اندر آنے لگا، میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔ Landslide in Quito

کوئٹو میں زمینی تودا گرنے سے 24 افراد ہلاک، 48 زخمی

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 12:42 PM IST

ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں منگل کی دیر رات شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 24 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے۔ کوئٹو کے سیکورٹی ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ تقریباً 24 گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے آٹھ مکانات منہدم ہوئے اور کئی دیگر کو نقصان پہنچا۔ حکام نے 12 دیگر افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔ Landslide in Ecuador's Capital 24 killed 48 Wounded

عینی شاہد امیلدا پچوکا نے بتایا کہ اس نے محسوس کیا کہ اس کا گھر ہل رہا ہے جیسے زلزلہ آیا ہو، اور پھر اچانک کیچڑ والا پانی دروازوں اور کھڑکیوں سے اندر آنے لگا۔

پچوکا نے بتایا کہ میں اپنے چار سالہ بچے کا ہاتھ پکڑ کر بڑی مشکل سے سیڑھیوں کی طرف بھاگا اور چھت پر چڑھ گیا لیکن اسی دوران اچانک دیواریں گرنے لگیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلی منزل پر پڑوسیوں سے مدد کے لئے شور مچانا شروع کیا، لیکن پانی نے ایک ماں اور بیٹی کو بہا دیا۔ میں نے سوچا کہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ مر جاؤں گا، لیکن ہم بچ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.