ETV Bharat / bharat

Polling underway in Uttarakhand: اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری - اتراکھنڈ میں بڑے لیڈروں کی ساکھ داؤ پر

اتراکھنڈ اسمبلی کی کل 70 سیٹوں پر 82،66،644 ووٹر 632 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ریاست میں ووٹنگ کے لیے 11,697 بوتھ بنائے گئے ہیں۔ Uttarakhand Assembly Elections 2022

اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری
author img

By

Published : Feb 14, 2022, 10:41 AM IST

اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے Polling underway in Uttarakhand۔ ریاست کے ووٹر شام 6 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔ Uttarakhand Assembly Elections 2022

اتراکھنڈ اسمبلی کی کل 70 سیٹوں پر 82،66،644 ووٹر 632 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ریاست میں ووٹنگ کے لیے 11,697 بوتھ بنائے گئے ہیں۔

بڑے لیڈروں کی بات کریں تو موجودہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت، عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کرنل اجے کوٹھیال، ستپال مہاراج، مدن کوشک، یشپال آریہ، سبودھ اونیال، دھن سنگھ راوت، اروند پانڈے، ریکھا آریہ شامل ہیں۔ گنیش گوڈیال اور پریتم سنگھ سمیت کئی تجربہ کار لیڈروں کی ساکھ اس الیکشن میں داؤ پر لگی ہے۔

بتادیں کہ ریاست میں اب تک کی انتخابی تاریخ یہ رہی ہے کہ ریاست میں کوئی بھی پارٹی مسلسل دوسری بار اقتدار میں واپس نہیں آسکی ہے۔

اس پہاڑی ریاست میں اصل مقابلہ حکمراں جماعت بی جے پی اور اہم اپوزیشن کانگریس کے درمیان نظر آرہا ہے، لیکن کئی سیٹوں پر بی ایس پی، عام آدمی پارٹی اور یو کے ڈی بھی انتخابی مقابلے کو سہ رخی بنانے کی پوزیشن میں نظر آرہی ہیں۔

کووڈ کے خطرے کو ذہن میں رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بوتھ پر بھی کئی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ بوتھ میں داخلے سے قبل تمام ووٹرز کی تھرمل اسکیننگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹرز کے لیے ماسک لازمی ہیں اور بوتھ پر ہر ووٹر کو دستانے دینے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 70 میں سے 57 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی اور اس بار بی جے پی ریاست میں 60 سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ حکومت بنانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ حکومت بنتے ہی وزیر اعلیٰ دھامی نے ریاست میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کر کے ایک بڑا سیاسی کھیل کھیلا ہے۔ تاہم سابق وزیر اعلیٰ و کانگریس رہنما ہریش راوت دعویٰ کر رہے ہیں کہ اتراکھنڈ میں بی جے پی کی یہ حکمت عملی کام نہیں کرے گی اور اس بار جنتا کانگریس حکومت بنانے جا رہی ہے۔

دونوں پارٹیوں کے دعوؤں کے درمیان ریاست کے عوام اپنی نئی حکومت کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ دے رہے ہیں۔ عوام نے کس کو نوازاے یہ 10 مارچ کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں ہی واضح ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.