ETV Bharat / bharat

Polling Underway in Goa: گوا کی 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری - گوا میں ایک ہی مرحلے میں پولنگ ہورہی ہے

گوا کی کل 40 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کے لیے 1600 پولنگ مراکز میں 11,56,464 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ Assembly Elections 2022

Goa Assembly elections 2022 LIVE: PM wishes Sawant; Priyanka has a message
گوا کی 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری، نوبجے تک 11.4 فیصد ووٹنگ
author img

By

Published : Feb 14, 2022, 10:01 AM IST

Updated : Feb 14, 2022, 11:40 AM IST

گوا میں اسمبلی انتخابات Goa Assembly Elections کے 40 سیٹوں کے لیے پیر کی صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ ایک مرحلے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کم از کم 301 امیدوار میدان میں ہیں جہاں حکمران بی جے پی جیت کی ہیٹ ٹرک کے لیے جد و جہد میں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی سنہ 2012 سے ساحلی ریاست میں برسراقتدار ہے۔ Polling Underway in Goa

اطلاعات کے مطابق صبح نو بجے تک 11.4 فیصد افراد حق رائے دہی کا استعمال کر چکے ہیں۔

وہیں دوپہر گیارہ بجے تک گوا میں 26.63 فیصد لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کر چکے ہیں۔

اسمبلی انتخابی میدان میں اہم پارٹیوں میں حکمران جماعت بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس، مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی (ایم جی پی)، این سی پی اور کرانتی کاری گوا (آر جی پی) شامل ہیں۔

بی جے پی ریاست کی تمام 40 سیٹوں پر پہلی بار الیکشن لڑ رہی ہے، جب کہ کانگریس نے 37 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ AAP، ترنمول، MGP نے بالترتیب 39، 26، 13 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

بی جے پی اور عام آدمی پارٹی بغیر کسی اتحاد کے انتخابی میدان میں ہے، جب کہ کانگریس نے گوا فارورڈ پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ اسی طرح ایم جی پی اور ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے میدان میں ہے۔

14 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 1600 پولنگ مراکز میں 11,56,464 ووٹرز اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

چیف الیکٹورل آفیسر کنال کے مطابق گوا میں دن بھر پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 20,000 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 14, 2022, 11:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.