ETV Bharat / bharat

Assembly Election Results 2023 تریپورہ، میگھالیہ، ناگالینڈ اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری - تریپورہ ناگالینڈ اور میگھالیہ کے نتائج

تین شمال مشرقی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ گنتی مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے کے لیے گذشتہ مہینے فروری میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ تریپورہ میں 16 فروری کو اور ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو پولنگ ہوئی۔ تینوں ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان آج یعنی 2 مارچ کو کیا جائے گا۔

Assembly Election Results 2023
Assembly Election Results 2023
author img

By

Published : Mar 2, 2023, 6:57 AM IST

Updated : Mar 2, 2023, 11:04 AM IST

تین شمال مشرقی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ ان ریاستوں میں گذشتہ مہینے فروری میں اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ان تین شمال مشرقی ریاستوں میں مجموعی طور پر 178 سیٹوں کے لیے پولنگ ہوئی۔ واضح رہے کہ تریپورہ میں فی الحال بی جے پی کی حکومت ہے، جب کہ ناگالینڈ میں نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) اور میگھالیہ میں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کی سرکاریں ہیں۔

تینوں ریاستوں میں ووٹنگ فیصد

تریپورہ کی 60 اسمبلی سیٹوں پر 81.1 فیصد پولنگ درج کی گئی۔ یہاں کل 259 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ میگھالیہ کی بات کریں تو یہاں 74.32 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ میگھالیہ کی 60 اسمبلی سیٹوں میں سے 59 پر ووٹ ڈالے گئے، کیونکہ ایک امیدوار کے قتل کے بعد ایک سیٹ پر انتخاب منسوخ کر دیا گیا تھا۔ یہاں 21.6 لاکھ ووٹر 369 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ وہیں ناگالینڈ اسمبلی انتخابات میں 82.42 فیصد پولنگ ہوئی۔ ناگالینڈ کی 60 نشستوں میں سے 59 نشستوں پر انتخابات ہوئے کیونکہ ایک سیٹ (اکولوتو) کو بی جے پی نے بلا مقابلہ جیت لیا تھا۔ ناگالینڈ میں 183 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی ہے۔

ایگزٹ پول کے نتائج

ایگزٹ پول کے مطابق اس بار میگھالیہ میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں مل رہی ہے۔ این پی پی کو 18 سے 24، بی جے پی کو 4 سے 8، کانگریس کو 6 سے 12 سیٹیں مل سکتی ہیں، یعنی کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں مل رہی۔ وہیں تریپورہ میں واضح اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی حکومت بن سکتی ہے۔ تریپورہ انتخابات میں بی جے پی کو 45 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں جب کہ بائیں بازو کانگریس اتحاد کو 32 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹی ایم پی کی بات کریں تو اس کا ووٹ شیئر 20 فیصد ہو سکتا ہے۔ناگالینڈ انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق ریاست میں این ڈی پی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت بن سکتی ہے۔ بھاری اکثریت کے ساتھ واپسی کے آثار ہیں۔ اتحاد کو 38 سے 48 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ کانگریس کو 1 سے 2، این پی ایف کو 3 سے 8 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ ایگزٹ پول کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں موجودہ وزیر اعلیٰ نیفیو ریو 25 فیصد لوگوں کی پہلی پسند ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2023, 11:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.