ETV Bharat / bharat

پانچوں ریاستوں میں حکومت سازی کے لیے کتنی سیٹوں کی ضرورت

author img

By

Published : May 1, 2021, 11:06 PM IST

Updated : May 2, 2021, 12:52 PM IST

اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج: مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہوگئی ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات اور کورونا کی گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے کاؤنٹنگ کا عمل جاری ہے۔

Assembly Election Results 2021: All You Need To Know About Poll Results

  • حکومت سازی کے لیے کتنی سیٹوں کی ضرورت:

مغربی بنگال میں اسمبلی کی کل 294 نشستیں ہیں جن میں سے 292 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی ہے۔ حکومت سازی کے لیے کم از کم 148 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

تمل ناڈو میں اسمبلی کی کل 234 سیٹیں ہیں حکومت سازی کے لیے 118 سیٹیں ضروری ہیں۔

کیرالہ میں اسمبلی کی کل 140 سیٹیں ہیں۔ حکومت سازی کے لیے 71 سیٹیں ضروری ہیں۔

آسام میں کل 126 سیٹیں ہیں۔ حکومت سازی کے لیے 64 سیٹیں ضروری ہیں۔

پڈوچیری میں کل 30 سیٹیں ہیں۔ حکومت سازی کے لیے 17 سیٹوں کی ضرورت ہے۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں آٹھ مراحل میں ووٹنگ مکمل ہوئی جبکہ آسام میں تین، تامل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں 6 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ مکمل ہوئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے نتائج کے اعلان کے بعد جشن اور فتح کی ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

  • انتخابی نتائج - مکمل ٹائم ٹیبل

مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔

ابتدائی رجحانات ممکنہ طور پر دوپہر تک آنے کی امید ہے لیکن حتمی نتائج یا واضح تصویر شام 5 بجے سے پہلے آنا ممکن نہیں۔

اگرچہ اس سے کچھ ریاستوں میں تصویر دوپہر میں ہی صاف ہو سکتی ہے لیکن مغربی بنگال میں شام سے قبل ساری تصویریں صاف ہونے کی امید کم ہی ہے کیوں کہ ریاست میں آٹھ مراحل میں انتخابات ہوئے اور سبھی مراحل میں 75 فیصد سے زائد پولنگ ہوئی ہے جو اس جانب اشارہ کررہی ہے کہ صاف تصویر آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

Last Updated : May 2, 2021, 12:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.