ETV Bharat / bharat

Assembly Bypoll Results چھ ریاستوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا رجحان - ضمنی انتخابات کے نتائج

چھ ریاستوں میں سات اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ رجحانات میں بہار کے گوپال گنج میں بی جے پی، ہریانہ میں بی جے پی، یوپی میں بی جے پی، اڈیشہ میں بی جے پی، تلنگانہ میں ٹی آر ایس، مہاراشٹر میں ادھو دھڑا (شیو سینا) آگے ہے۔ اڑ جے ڈی نے موکاما سیٹ جیت لی ہے۔ جن سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے وہ ہیں بہار کے موکاما اور گوپال گنج، ہریانہ میں آدم پور، تلنگانہ میں منگوڈے، اتر پردیش میں گولا گوکرناتھ، اوڈیشہ میں دھام نگر اور مہاراشٹرا میں اندھیری ایسٹ۔ Assembly Bypolls Results

انتخابات کے نتائج کا رجحان
انتخابات کے نتائج کا رجحان
author img

By

Published : Nov 6, 2022, 12:53 PM IST

حیدر آباد: چھ ریاستوں کی سات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ رجحانات میں بہار میں آر جے ڈی، ہریانہ، یوپی، اڈیشہ میں بی جے پی، تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور مہاراشٹرا میں ادھو دھڑا (شیو سینا) آگے ہے۔ Assembly Bypolls Results

آدم پور حلقہ کے ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی امیدوار بھاویہ بشنوئی کو ہریانہ میں 35,686 ووٹ ملے۔ کانگریس کے جئے پرکاش کو 22460 ووٹ ملے ہیں۔ آدم پور سیٹ پر بی جے پی،کانگریس، انڈین نیشنل لوک دل اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے درمیان کل 75.25 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین رجحانات کے مطابق، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے موکاما سیٹ پر جیت حاصل کی ہے۔ آر جے ڈی کی امیدوار نیلم دیوی نے جیت کے بعد کہا کہ میری جیت یقینی ہے۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ میرے مقابلے میں کوئی اور نہیں ہے۔ یہ صرف ایک رسمی بات تھی۔ موکاما پرشورام کی سرزمین ہے، لوگ لالچی نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:Assembly by poll چھ ریاستوں کی سات اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.