ETV Bharat / bharat

آسام: طالبان کی حمایت میں پوسٹ ڈالنے کے الزام میں 14 افراد گرفتار

آسام پولیس نے طالبان کی حمایت میں پوسٹ ڈالنے کے الزام میں مختلف اضلاع سے مختلف عمر کے 14 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آسام: طالبان کی حمایت میں پوسٹ ڈالنے کے الزام میں 14 افراد گرفتار
آسام: طالبان کی حمایت میں پوسٹ ڈالنے کے الزام میں 14 افراد گرفتار
author img

By

Published : Aug 21, 2021, 4:43 PM IST

آسام پولیس کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کے روز آسام پولیس نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور طالبان کی حمایت میں سوشل میڈیا میں پوسٹ ڈالنے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدہ افراد میں مولانا فیضل کریم، ابوبکر صدیق، سعد الحق، جاوید مجوندار، مجید الاسلام، فاروق حسین خان، سید احمد، ارمان حسین، ندیم اختر، کھنداکر نور عالم، مولانا یاسمین خان، مولانا بشیرالدین لشکر، مجیب الدین اور مرتضٰی حسین خان شامل ہیں۔

آسام پولیس نے طالبان کی سرگرمیوں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ حالانکہ آسام اسپیشل ڈائریکٹر پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر سوشل میڈیا میں کچھ پوسٹ کرنے سے احتیاط برتیں۔'

آسام پولیس کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ' ہم سوشل میڈیا پر کڑی نظر بنائے ہوئے ہیں۔ ہم ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر سوشل میڈیا میں پوسٹ کرتا ہو۔ مزید ان کے خلاف جرائم کے کیس درج کیے جائیں گے اگر ان کے پوسٹ قومی سلامتی کے خلاف پائے جائیں گئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.