عالمی وبا کووڈ- 19 کے موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت آسام نے ریاستی بورڈ کی دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی وزیر تعلیم رانوج پیگو نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی سکریٹریٹ میں طلبہ تنظیموں سمیت مختلف فریقوں کی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباءکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایچ ایس ایل سی، ہائی مدرسہ اور ایچ ایس کے آخری سال کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔
یو این آئی