ETV Bharat / bharat

آسام انتخابات: بی جے پی نے انتخابی منشور جاری کیا

بھارتی جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آسام اسمبلی انتخابات کے لیے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے منشور میں 'حقیقی بھارتی شہریوں' کو تحفظ دینے اور دراندازیوں کو باہر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

آسام انتخابات:بی جے پی کا منشور جاری
آسام انتخابات:بی جے پی کا منشور جاری
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 12:31 PM IST

بھارتی جنتا پارٹی نے منگل کے روز آسام اسمبلی انتخابات 2021 کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا اور ریاست کی تحفظ کے لیے درست طریقے سے این آر سی پر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جاری کردہ اس منشور میں "حقیقی ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور دراندازیوں کا سراغ لگانے" کا وعدہ کیا ہے، تاکہ اہوم تہذیب محفوظ رہ سکے۔

آسام انتخابات:بی جے پی کا منشور جاری

انتخابی منشور جاری کرتے وقت نڈا نے کہا کہ ' ہم آسام کی حفاظت کے لیے درست این آر سی پر کام کریں گے۔ہم حقیقی بھارتی شہریوں کی حفاظت کریں گے اور دراندازی کو روکیں گے، تاکہ اہوم تہذیب و ثقافت محفوظ رہے۔آسام میں سیاسی حقوق کی حفاظت کے لیے ہم حدبندی کے عمل کو تیز کریں گے'۔

آسام انتخابات:بی جے پی کا منشور جاری
آسام انتخابات:بی جے پی کا منشور جاری

منشور میں لوگوں کو سیلاب سے بچانے کے لئے "برہمپتر ویژن" کے تحت اضافی پانی کے تحفظ کے لئے برہم پتر کے اطراف میں ایک بڑے آبی ذخائر بنانے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

ساتھ میں اس منشور میں بی جے پی نے وعدہ کیا ہے کہ '30 لاکھ مستحق خاندانوں کو اوروندوئی اسکیم کے تحت ہر ماہ 3،000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔'

آسام اسمبلی انتخابات تین مراحل میں کروائے جائیں گے۔اس سے قبل بی جے پی نے آج آسام اسمبلی انتخابات 2021 کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔اس موقع پر آسام کے وزیراعلی سربانند سونووال، بی جے پی ریاستی صدر رنجیت کمار داس بھی موجود رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز کانگریس نے ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کا منشور جاری کیا تھا، جس میں پارٹی نے سی اے اے، پانچ لاکھ سرکاری، گھریلو خواتین کو ماہانہ دو ہزار روپے دینے اور 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

آسام میں پہلے مرحلے میں 47 سیٹوں پر 27 مارچ کو ووٹ کرایا جانا ہے۔دو مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.