ETV Bharat / bharat

Asia's Largest Garden, Gul Lala Closed, Tourists Disappoints: ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ بند، سیاحوں میں مایوسی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

سری نگر میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کے بند ہونے پر سیاحوں میں مایوس پھیل گئی ہے۔ Asia's Largest Garden, Gul Lala Closed, Tourists Disappoints

Asia's Largest Garden, Gul Lala Closed, Tourists Disappoints: ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ بند، سیاحوں میں مایوسی

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 11:32 AM IST

سری نگر: شہر سری نگر میں شہرۂ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کے پیر کے روز بند ہونے پر غیر مقامی سیاحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے بتادیں کہ حکام نے گزشتہ ہفتے ہی باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لئے 18 اپریل سے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ درجۂ حرارت بڑھ جانے کے باعث باغ میں لگے ٹیولپ مرجھانے لگے ہیں جس کے باعث باغ کو 18 اپریل سے بند کیا جائے گا۔ Asia's Largest Garden, Gul Lala Closed, Tourists Disappoints

دریں اثنا حکام کے اس فیصلے سے بے خبر غیر مقامی سیاحوں کا ایک گروپ جب پیر کے روز باغ گل لالہ کی سیر کو پہنچا تو وہاں مین گیٹ کو بند پا کر کافی مایوس ہوگئے۔ اس موقع پر پونے سے آنے والے ایک سیاح نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سینئر شہری پونے سے اس باغ کو دیکھنے کے لئے آئے لیکن یہاں اس کے دروازے کو بند پایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں تھا کہ اس کو 23 اپریل تک کھلا رکھا جائے گا لیکن اس کو ہمیں مطلع کئے بغیر ہی بند کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں گیٹ پر پہنچے لیکن اس کو بند پایا اور اس کا گیٹ ہمارے لئے نہیں کھولا گیا۔ سیاحوں نے متعلقہ حکام سے اس باغ کم سے کم ایک اور دن کے لئے کھلا رکھنے کی اپیل کی۔ قابل ذکر ہے کہ 68 قسموں کے 15 لاکھ ٹیولپس سے آراستہ و پیراستہ اس باغ گل لالہ کو ماہ مارچ کی 23 تاریخ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.