ETV Bharat / bharat

Congress Presidential Election اشوک گہلوت کا کانگریس صدر کا انتخاب لڑنا طے - کانگریس صدر کا عہدہ

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ اب یہ طے ہے کہ انہیں صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنا پڑے گا۔ وہیں دوسری جانب سابق ڈپٹی سی ایم سچن پائلٹ جمعہ کو راجستھان قانون ساز اسمبلی پہنچے۔ اس دوران گہلوت کی حمایت کرنے والے ایم ایل ایز بھی پائلٹ کا استقبال کرنے کے لیے اسمبلی کے گیٹ پر پہنچے۔ ایسے میں یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ اگر اشوک گہلوت، کانگریس کے قومی صدر منتخب ہوتے ہیں تو راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے طور پر کسے بٹھایا جاتا ہے۔ Congress Presidential Election

Congress Presidential Election
کانگریس صدر کا انتخاب لڑیں گے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 7:26 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو منانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن وہ الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں، اس لیے اب یہ طے ہے کہ انہیں صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنا پڑے گا۔ گہلوت نے ٹویٹ کیاکہ 'یہ طے ہے کہ مجھے صدر کے عہدے کے لیے مقابلہ کرنا ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں، یہ پارٹی کی اندرونی جمہوریت کا معاملہ ہے، ہم سب کو مل کر ایک نئی شروعات کرنی چاہیے اور میں امید کرتا ہوں کہ ملک کے حالات کے لیے اپوزیشن کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، ہم اس کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔' Congress Presidential Election

انہوں نے کہا کہ وہ راہل گاندھی سے ملے تھے اور انہیں راضی کرنے کی پوری کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ 'میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ایک بار مجھے راہل جی سے درخواست کرنی تھی جب تمام ریاستی کانگریس کمیٹیاں ایک قرارداد پاس کر رہی ہیں کہ آپ کو صدر بننا چاہیے تو آپ اسے قبول کیجئے۔ میں نے کافی بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مرتبہ گاندھی خاندان کا کوئی فرد امیدوار نہیں ہوگا۔'

انہوں نے راہل گاندھی سے کانگریس صدر بننے کی درخواست کی ہے لیکن انہوں نے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب نہ لڑنے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ 'میں جانتا ہوں کہ سب چاہتے ہیں میں ان کے الفاظ کا احترام کرتا ہوں، ریاستی کانگریس کمیٹیوں نے قرارداد پاس کی، ٹھیک ہے، اگر کارکنان چاہتے ہیں، میرے دل میں ان کے لیے بہت عزت ہے، لیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ اس مرتبہ غیر گاندھی خاندان سے کوئی شخص صدر بنے۔

گہلوت نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ گاندھی کے انکار کے بعد انتخابات کرائے جائیں۔ جو بھی الیکشن میں کھڑا ہے، الیکشن لڑے، لیکن الیکشن کے بعد ہم گاؤں، بوتھ، بلاک، ریاست اور ملک میں ہر سطح پر کانگریس کی مضبوطی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے لئے کانگریس کارکنان کی کوئی کمی نہیں ہے، ملک کے ہر گاؤں میں کانگریس ہے اور انہیں یقین ہے کہ کانگریس دوبارہ ملک کے لوگوں کا دل جیت لے گی۔

وہیں دوسری جانب سابق ڈپٹی سی ایم سچن پائلٹ جمعہ کو راجستھان قانون ساز اسمبلی پہنچے۔ اس دوران گہلوت کی حمایت کرنے والے ایم ایل ایز بھی پائلٹ کا استقبال کرنے اسمبلی کے گیٹ پر پہنچے۔ پائلٹ نے اسمبلی میں کانگریس اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: Congress President Election کانگریس صدر کے عہدے کے لیے گہلوت اور ششی تھرور انتخابی میدان میں

واضح رہے کہ کانگریس کے قومی صدر کو لے کر ملک میں سیاسی ہلچل تیز ہوتی جا رہی ہے، وہیں دوسری طرف سب کی نظریں راجستھان کے نئے وزیر اعلیٰ پر بھی ٹکی ہوئی ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ اگر اشوک گہلوت، کانگریس کے قومی صدر منتخب ہوتے ہیں تو راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے طور پر کسے بٹھایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.