ETV Bharat / bharat

'کھلاڑی ملک سے محبت کو اولین ترجیح دیں، یہی میجردھیان چند کے تئیں حقیقی خراج عقیدت' - ہاکی کے جادوگر

میجر دھیان چند کے بیٹے اور مشہور ہاکی کھلاڑی اشوک دھیان چند نے اپنے والد کی 116 ویں سالگرہ سے قبل ہاکی کے جادوگر کی شخصیت کے بارے میں کہا کہ ان کے اندر حب الوطنی کا جذبہ اتنا مضبوط تھا کہ انہوں نے بڑے بڑے ممالک کے سربراہوں کی طرف سے دی گئی بڑی بڑی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا تھا۔

ashok dhyan chand
اشوک دھیان چند
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 1:22 PM IST

عظیم ہندوستانی ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند، جو اس کھیل کے جادوگر کے طور پر معروف تھے، ان کے اندر حب الوطنی کا جذبہ اتنا مضبوط تھا کہ انہوں نے بڑے بڑے ممالک کے سربراہوں کی طرف سے دی گئی بڑی بڑی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا تھا۔

میجر دھیان چند کے بیٹے اور مشہور ہاکی کھلاڑی اشوک دھیان چند نے بتایا کہ اس وقت جب ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم دنیا میں سرفہرست تھی، کئی ممالک کے سربراہوں کی طرف سے ان کے والد کو کئی قسم کی بڑی بڑی پیشکشیں دی جاتی تھیں لیکن انہوں نے ایسی تمام پیشکش کو ٹھکرا کر حب الوطنی کو سب سے اوپر رکھا۔

انھوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے انہیں اپنی ٹیم میں کھیلنے اور اپنی ٹیم کو سکھانے کی بڑی آفریں دیں لیکن دھیان چند جی نے انہیں یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا کہ تمہاری ٹیم کو سکھاؤں اور جب وہ ٹیم میرے ملک کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی تو میں وہاں کھڑا ہو کر اپنی ٹیم کو ہارتے ہوئے دیکھوں، یہ میں کبھی نہیں کرسکتا۔

ایسے ہی ایک اور واقعے کو یاد کرتے ہوئے اشوک دھیان چند نے کہا کہ جرمنی میں 1936 کے اولمپکس جیتنے کے بعد دادا جشن منانے والی ٹیم کے بیچ سے غائب تھے۔ جب انہیں تلاش کیا گیا تو وہ یونین جیک کے لہراتے جھنڈے کے نیچے کھڑے ہو کر رو رہے تھے۔

میجر دھیان چند کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ

دوستوں نے جیت کے بعد بھی دادا کے دکھ کی وجہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ کاش اس جگہ پر ہمارا ترنگا لہرا رہا ہوتا۔ ان واقعات نے میرے ذہن پر ایک انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جس سے پتہ چلتا تھا کہ میرے والد کے لیے حب الوطنی کا کیا مطلب تھا۔

آج ان کی 116 ویں سالگرہ کے موقع پر اگر تمام کھلاڑی ملک سے محبت کو اولین ترجیح دیں اور اپنی پوری محنت کے ساتھ کوشش کریں تو یہی ان کے والد کو خراج عقیدت ہوگا۔

سابق بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی عبدالعزیز نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو ٹوکیو اولمپکس میں حاصل ہونے والی بڑی کامیابی پر مبارکباد دی اور ملک کے سب سے بڑے کھیل ایوارڈ ہاکی لیجنڈ میجر دھیان چند کے نام پر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کھلاڑیوں اور کھیل دنیا سے وابستہ لوگوں پر مزید ذمہ داریاں آگئی ہیں۔ ملک میں کھیلوں کے شعبے میں اب بھی بہت کام کیے جانے کی ضرورت ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.