ETV Bharat / bharat

سرکاری اسکیمز سے متعلق معلومات گھرگھر پہچائیں: وِملا باتھم - اترپردیش کی اہم خبر

اترپردیش ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے غذائیت سے محروم اور خون کی کمی کی شکار خواتین پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے آشا اور آنگن واڑی ورکرز کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری اسکیمز کے بارے میں گھر گھر معلومات پہنچائیں تاکہ ضرورت مند افراد اسکیم کا فائدہ حاصل کرسکیں۔

سرکاری اسکیموں سے متعلق معلومات گھرگھر پہچائیں

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 2:13 PM IST

اترپردیش ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن وِملا باتھم نے 'مشن شکتی مہم' کے تحت گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ہوشیار پور نوئیڈا میں منعقدہ نیوٹریشن پنچایت پروگرام میں کئی اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ وملا باتھم نے آشا اور آنگن واڑی کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں گھر گھر معلومات پہنچائیں تاکہ ضرورت مند افراد اسکیم کا فائدہ حاصل کرسکیں۔

سرکاری اسکیموں سے متعلق معلومات گھرگھر پہچائیں

اترپردیش ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے اپیل کیا کہ غذائیت سے محروم اور خون کی کمی کی شکار خواتین پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام افسر دلیپ کمار سنگھ نے بتایا کہ محکمہ کی مسلسل کوششوں سے غذائی قلت سے محروم بچوں کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ پروبیشن افسر اتول کمار سونی نے ریاست میں جاری مشن شکتی مہم کے تحت خواتین کی بہبود کے محکمے کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات دی۔ اس موقع پر محکمہ چائلڈ ڈیولپمنٹ اینڈ نیوٹریشن نے مقامی غذائی اشیاء اور غذائیت سے بھرپور پکوان کی نمائش کرکے مناسب غذائیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: اترپردیش راج بھون میں شیو کا مجسمہ نصب ہوگا

اس پروگرام میں ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ارچنا سکسینا، اسکول کی پرنسپل ہیملتا، ڈسٹرکٹ کمیونٹی اسپیشلسٹ مونیکا سریواستو موجود تھیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.