اس اجلاس میں اے آر ایف کے 27 ممبر ممالک نے شرکت کی اجلاس میں سال کے دوران آسیان ریجنل فورم کی سرگرمیوں اور تبادلے کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینئر عہدیداروں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان امور میں کووڈ وبائی مرض ، دہشت گردی ، سائبر سیکیورٹی ، بحیرہ جنوبی چین ، میانمار اور جزیرہ نما کوریا کے معاملات شامل ہیں۔
سکریٹری (مشرق) محترمہ داس نے آسیان میں امن ، سلامتی اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے برونئی کے دارالسلام کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑہیں :وزیر اعظم نے اعلی سطحی میٹنگ طلب کی
انہوں نے سمندری ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے پیدا ہونے والے حفاظتی ماحول کو درپیش چیلنج پر زور دیا اور ہند۔ بحر الکاہل میں مختلف اقدامات کو ہم آہنگ کرنے اور دہشت گردی اور سائبر سیکیورٹی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔