ETV Bharat / bharat

گجرات بلدیاتی انتخاب: اسد الدین اویسی کا 7 فروری کو جلسہ عام - بلدیاتی انتخابات مجلس اتحادالمسلمین

گجرات میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی انتخابی تشہیر کے لیے سات فرروری کو احمدآباد کے سابرمتی ریور فرنٹ پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

asaduddin owaisi
ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 9:08 PM IST

گجرات میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ 21 فروری کو گجرات کے چھ بلدیات میں انتخابات ہوں گے۔ گجرات کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی کے ساتھ ساتھ مجلس اتحاد المسلمین نے بھی حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

گجرات بلدیاتی انتخاب: اسد الدین اویسی کا 7 فروری کو جلسہ عام

بلدیاتی انتخابات مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی گجرات کی سر زمین پر 7 فروری کو سابرمتی ریور فرنٹ پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات کے بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ ٹرائبل پارٹی کے ساتھ اتحاد کر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور انتخابی ریلی کے لیے اویسی پہلی مرتبہ گجرات آرہے ہیںِ۔ اس موقع پر وہ گجرات کے شہر بھروچ اور احمد آباد میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

اسد الدین اویسی کے عوامی جلسے کے پیش نظر احمدآباد اور بھروچ میں کافی بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ 7 فروری کو اویسی صبح گیارہ بجے بھروچ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہاں سے روڈ شو کرتے ہوئے احمدآباد پہنچیں گے، جہاں وہ شام 6 بجے ریور فرنٹ پر عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

گجرات میں اویسی کی ریلی کے لیے اے آئی ایم آئی ایم نے پولیس سے اجازت طلب کی ہے اور تمام خانہ پُری بھی کی جا چکی ہے۔

اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے ترجمان دانش نے کہا کہ گجرات کی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات میں پہلی بار الیکشن لڑنے والی ہے۔ پارٹی احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے بارہ وارڈ پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے والی ہے۔ تاہم بھروچ کی تمام سیٹوں پر میونسپل کارپوریشن کی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ 6 فروری کو تمام امیدواروں کے نام کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.