در اصل آج کولکاتا کے مٹیا برج میں ایم آئی ایم کی جانب سے ایک عوامی جلسے کا انعقاد ہونا تھا جسے پولیس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ پولیس کی اجازت نہ ملنے پر ایم آئی ایم کو اپنا اجلاس منسوخ کرنا پڑا۔
پولیس کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ایم آئی ایم کے سربراہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم سی پر ڈوغلا پن رویہ کا الزام عائد کیا۔
اسد الدین اویسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' ٹی ایم سی کے رہنما دہلی میں آکر اظہارِ رائے کی آزادی، مساوات پر بات کرتے ہیں جبکہ یہ پارٹی بنگال میں دوسروں کی آواز کو دبانے کا کام کررہی ہے'۔
انہوں نے ان پولیس اافسران کے خلاف کارروئی کرنے کا بھی مطالبہ کیا جنہوں نے عوامی جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ' الیکشن کمیشن ان افسران کو ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ٹرانفر کرے، ان کی موجودگی میں منصفانہ انتخابات نہیں ہوسکتے ہیں'۔