ETV Bharat / bharat

Owaisi Speech in Lok Sabha: حکومت ایس سی لسٹ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو شامل کرے - بی جے پی او بی سی سماج کے مفاد میں نہیں

ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کل یعنی 10 اگست کو لوک سبھا میں کہا کہ بی جے پی حکومت او بی سی سماج کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ صرف ان کے ووٹ کے لیے ہے۔ سنہ 1950 میں مسلم اور عیسائی دلتوں کو ایس سی کی فہرست سے خارج کردیا گیا تھا، حکومت جلد از جلد مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن ختم کریں۔

asaduddin owaisi on obc reservation bill
اویسی
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 1:47 PM IST

Updated : Aug 11, 2021, 4:24 PM IST

لوک سبھا میں منگل کے روز پسماندہ طبقات (او بی سی) سے متعلق 'آئین (127ویں ترمیم) بل، 2021' منظور کیا۔ اس پر بحث کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ حکومت نے یہ بل لاکر شاہ بانو کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ یہ حکومت او بی سی کے لیے نہیں ہے۔ مسلمانوں کی پسماندہ ذات کو تلنگانہ میں ریزرویشن ملتا ہے لیکن مرکز میں نہیں۔ ہمیں ریزرویشن نہیں بلکہ افطار کی دعوت اور کھجور ملے گی۔

او بی سی بل: مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں بلکہ کھجور ملے گی: اویسی

اویسی نے کہا کہ جب ایس سی کاسٹ میں ہندو اور بودھ آسکتے ہیں تو پھر مسلمانوں کو اس میں کیوں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ 1950 کا صدارتی حکم مذہب سے پاک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کیوں خوفزدہ ہے۔

asaduddin owaisi tweet
اسدالدین اویسی کا ٹیوٹ

یہ بھی پڑھیں: OBC Bill: او بی سی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

انہوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت او بی سی سے نہیں، ووٹ سے ہے۔ اویسی نے کہا کہ مہاراشٹر میں مسلمانوں کی 50 پسماندہ ذاتوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، صرف مراٹھا ریزرویشن کی بات کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ او بی سی کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے لئے حکومت کی پالیسی اور نیت دونوں واضح ہے۔ سال 2018 میں 102ویں ترمیم کے وقت، سب نے اس کی حمایت کی تھی۔ اس بل کے ذریعے ریاستوں کے جو اختیارات ختم ہوگئے تھے ان کو بحال کیا گيا ہے۔

Last Updated : Aug 11, 2021, 4:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.