ممبئی کی خصوصی عدالت نے کروز منشیات معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ سیشن کورٹ سے عرضی خارج ہونے کے بعد آرین خان کے وکیل نے بامبے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ آرین خان کی طرف سے بامبے ہائیکورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی گئی ہے۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ آج خصوصی عدالت نے ڈرگ معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے آرین کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے اس سے قبل آرین خان کی ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے 2 اکتوبر کو ممبئی کروز شپ پارٹی پر چھاپہ ماری کے دوران آرین خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس چھاپہ ماری میں آرین خان کے دوست ارباز مرچنٹ سمیت سات دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
آرین خان 8 اکتوبر سے ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں۔ جہاں این سی بی نے عدالت میں دعوی کیا ہے کہ آرین خان منشیات کے عادی ہیں۔ وہیں آرین خان کے وکلاء نے اس حققیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ این سی بی کو ان کے مؤکل کے پاس سے کوئی منشیات یا ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ آرین ممنوعہ مادے کا استعمال کرتے تھے۔