بامبے ہائی کورٹ نے جمعہ کو بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ جمعرات کو آرین خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو ضمانت دینے والے جسٹس این ڈیبلو سمبرے نے انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانچ افسر کی اجازت کے بغیر ممبئی یا بھارت نہ چھوڑ نے کو کہا ہے۔'
کورٹ کے حکم نامے کے مطابق انہیں اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے، معاملے کے بارے میں کوئی عوامی بیان نہ دینے، ہرجمعہ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے درمیان این سی بی کے دفتر میں موجود رہنے کے لیے کہا گیا۔ اس کے علاوہ ملزمین کو این سی بی کی جانب سے بلائے جانے پر حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔'
عدالت نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ گواہوں پر کسی بھی طرح سے اثر انداز نہ ہوں، ٹرائل میں تاخیر کی کوشش نہ کریں اور تمام تاریخوں پر عدالت میں پیش ہوں۔
جسٹس سمبرے نے جمعرات کی شام کو 2 اکتوبر کو کروز شپ پارٹی میں این سی بی کی ٹیم کے ذریعہ گرفتار تین ملزمان کو ضمانت دے دی۔ تاہم بعض وجوہات کی بنا پر آج بھی ان کی رہائی نہیں ہو پائی ہے۔
- مزید پڑھیں: Aryan Khan : آرین خان کو ضمانت مل گئی
آرین خان کے وکیل مکل روہتگی نےکہاکہ سبھی ملزمین کل یعنی جمعہ یا پرسوں یعنی ہفتہ تک جیل سے باہر آجائیں گے۔ جمعرات کو این سی بی کے ذریعہ دلائل پیش کیے جانے کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ آرین خان کو کروز جہاز پر نشیلی اشیا ملنے کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔