اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان ضمانت پر جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔ بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کو کروز ڈرگز کیس میں گرفتار آرین خان سمیت تین ملزمان کو ضمانت دے دی ہے۔
آرتھر روڈ جیل انتظامیہ کو ضمانتی آرڈر کے کاغذات مل گئے ہیں۔ جیل حکام نے ہفتے کی صبح تقریباً 5.30 بجے آرتھر روڈ جیل کے باہر بیل باکس کھولا، جس کے اندر آرین خان کے ضمانتی آرڈر کی کاپی رکھی گئی تھی۔
آرتھر روڈ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نتن وائچل نے کہا کہ ہمیں آرین خان کی رہائی کا حکم مل گیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ آرین خان آج کی رات بھی جیل میں کاٹیں گے
بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد آرین خان کی جمعہ کو ہی جیل سے رہائی متوقع تھی لیکن جیل حکام کو مقررہ مدت میں ضمانت کے آرڈر کے کاغذات نہیں ملے۔ آرین کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔ بتادیں کہ اداکارہ جوہی چاولہ نے آرین کی ضمانت لے لی ہے۔