ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Convict کیجریوال نے راہل گاندھی کی حمایت کی، کہا مقدمہ میں پھنسانا درست نہیں - Kejriwal supported Rahul Gandhi

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی حمایت میں آئے ہیں۔ انہوں نے سورت کی عدالت کی طرف سے سنائی گئی دو سال کی جیل کی سزا پر اپنا اختلاف ظاہر کیا ہے۔

کیجریوال
کیجریوال
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 9:23 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سورت کی عدالت کی طرف سے ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ کیجریوال نے ٹویٹ کر کے اس فیصلے پر اختلاف ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اسے اپوزیشن جماعتوں کو ختم کرنے کی سازش قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ غیر بی جے پی لیڈروں اور پارٹیوں پر مقدمہ چلا کر انہیں ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ کانگریس سے ہمارے اختلافات ہیں، لیکن راہل گاندھی کو اس طرح کے ہتک عزت کے کیس میں پھنسانا درست نہیں ہے۔ عوام اور اپوزیشن کا کام سوال کرنا ہے۔ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں لیکن اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہیں۔

  • ग़ैर बीजेपी नेताओं और पार्टियों पर मुक़दमे करके उन्हें ख़त्म करने की साज़िश हो रही है

    हमारे कांग्रेस से मतभेद हैं मगर राहुल गांधी जी को इस तरह मानहानि मुक़दमे में फ़साना ठीक नहीं। जनता और विपक्ष का काम है सवाल पूछना। हम अदालत का सम्मान करते हैं पर इस निर्णय से असहमत हैं

    — Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) March 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عاپ نے مودی ہٹاو دیش بچاؤ مہم شروع کی: آج عام آدمی پارٹی نے جنتر منتر پر مودی ہٹاو دیش بچاؤ مہم شروع کی ہے۔ جمعرات کو جب دہلی بی جے پی نے کیجریوال ہٹاؤ دہلی بچاؤ جیسے پوسٹر لگائے تو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جمہوریت میں عوام کو اپنے لیڈر کے حق میں یا خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف پوسٹر لگانے والوں کو گرفتار نہ کیا جائے۔

راہل گاندھی نے 2019 میں دیا تھا بیان: 2019 میں لوک سبھا انتخابات کے لیے کرناٹک میں ایک ریلی میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ سارے چوروں کا نام مودی کیسے ہے۔ اس کو لے کر بی جے پی ایم ایل اے اور گجرات کے سابق وزیر پرنیش مودی نے گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ راہل نے اس تبصرہ سے پوری مودی برادری کی عزت کو گھٹا دیا ہے۔ اس معاملے پر خود سورت کی عدالت نے راہل گاندھی کو مجرم قرار دیا ہے۔ اسے دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم انہیں فوری طور پر ضمانت بھی مل گئی۔

مزید پڑھیں:Rahul Gandhi's Reaction On Verdict عدالتی فیصلہ پر راہل گاندھی کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.