ETV Bharat / bharat

ارنب گوسوامی جیل سے رہا

ارنب گوسوامی نےجیل سےنکلنے کے بعد وکٹری کا نشان بنایا اور ’بھارت ماتا کی جے، وندے ماترم‘ کا نعرہ لگایا۔

ارنب گوسوامی جیل سے رہا
ارنب گوسوامی جیل سے رہا
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 12:37 AM IST

ایک انٹیریئر ڈیزائنر کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی بدھ کی شام تلوجا جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے بدھ کو دن میں ارنب گوسوامی اور دو دیگر ملزمین نتیش ساردا اور پروین راجیش سنگھ کو 50-50 ہزار روپئے کے نجی بانڈ پر عبوری ضمانت دیتے ہوئے فوراً رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے پہلے بامبے ہائی کورٹ نے ارنب کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے نچلی عدالت کے پاس جانے کے لئے کہا تھا۔

گوسوامی جیسے ہی سفید کار میں تلوجا جیل سے باہر آئے وہاں موجود لوگوں کے ہجوم نے کار کو گھیر لیا۔ انہوں نے کار سے باہر نکلتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا اور ’بھارت ماتا کی جے، وندے ماترم‘ کا نعرہ لگایا۔

گوسوامی نے کہا ’ میں سپریم کورٹ کا شکرگزار ہوں ، یہ ملک کے لوگوں کی جیت ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر پولیس نے ایک ہفتہ قبل ارنب گوسوامی کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ارنب گوسوامی کی درخواست ضمانت منظور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.