ETV Bharat / bharat

Naravane Takes Charge: آرمی چیف جنرل نروانے نے 'چیف آف اسٹاف کمیٹی' کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا - چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین نروانے

آرمی چیف نروانے Army Chief MM Naravane نے 'چیف آف اسٹاف کمیٹی' کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے، جس میں تینوں سروسز کے سربراہان شامل ہیں۔ یہ عہدہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔

آرمی چیف جنرل نروانے نے 'چیف آف اسٹاف کمیٹی' کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 10:48 AM IST

Updated : Dec 16, 2021, 1:45 PM IST

آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے Army Chief Gen MM Naravane نے 'چیفس آف اسٹاف کمیٹی' کے چیئرمین Chairman Of the Chiefs Of Staff Committee کا عہدہ سنبھال لیا ہے، جو تینوں سروسز کے سربراہوں پر مشتمل ہے۔ اس پیشرفت سے واقف عہدیداروں نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔

واضح رہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ 2019 میں بنایا گیا تھا، تینوں سروسز چیفس میں سب سے سینئر COSC کے چیئرمین ہوا کرتے تھے۔

سی ڈی ایس جنرل راوت کے انتقال کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ جنرل نروانے تینوں سروسز کے سربراہوں میں سب سے سینئر ہیں اس وجہ سے انہیں کمیٹی کے چیئرمین کا چارج دیا گیا ہے۔

چارج سنبھالنے کے بعد جنرل نروانے نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: IAF Chopper Crash: جائے حادثہ سے بلیک باکس برآمد

آپ کو بتا دیں کہ حکومت جلد ہی اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف CDS کی تقرری کا عمل شروع کرنے والی ہے اور اس اعلیٰ عہدے کے لیے سب سے آگے آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے ہی ہیں۔

حکومت یہ قدم ایسے وقت اٹھا رہی ہے جب کئی ریٹائرڈ فوجی کمانڈرز کا کہنا ہے کہ جنرل نروانے کو اس عہدے پر تعینات کرنا درست اقدام ہوگا کیونکہ وہ پانچ ماہ کے اندر آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔

اس معاملے سے واقف لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سینئر کمانڈروں کی ایک کمیٹی بنائے گی۔ کمیٹی کو اگلے دو تین دنوں میں تینوں سروسز سے موصول ہونے والی سفارشات کی بنیاد پر حتمی شکل دی جائے گی اور پھر اسے منظوری کے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاس بھیجا جائے گا۔

Last Updated : Dec 16, 2021, 1:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.