توانگ: اروناچل پردیش کے توانگ ضلع میں بدھ کی صبح آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ محکمہ دفاع کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل امریندر سنگھ والیا نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک فارورڈ ایریا میں معمول کی پرواز کے دوران صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ Army aviation helicopter crashes near Arunachal's Tawang, one pilot dead
انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سوار تھے، جنہیں فوری طور پر قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک پائلٹ وہاں علاج کے دوران دم توڑ گیا، جب کہ دوسرا پائلٹ زیر علاج ہے۔ کرنل والیا کا کہنا تھا کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں: