ETV Bharat / bharat

Afroz and Saras in Sultanpur سلطان پور میں عارف کی طرح افروز کی سارس سے دوستی، مقدمہ درج - افروز کی سارس سے دوستی

امیٹھی کے عارف کی طرح سلطان پور میں افروز کی سارس کے ساتھ دوستی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف محکمہ جنگلات نے اطلاع ملتے ہی افروز کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سلطان پور میں عارف کی طرح افروز کی سارس سے دوستی، مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 3:52 PM IST

امیٹھی: ریاست اتر پردیش کے امیٹھی میں سارس رکھنے والے عارف خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سلطان پور میں بھی ریاستی پرندے سارس کی پرورش کی اطلاع پر محکمہ جنگلات متحرک ہوگیا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جلد بازی میں سارس کو پالنے والے افروز خان سے سارس چھین لیا۔ اس کے ساتھ ہی افروز کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

کوتوالی دیہات تھانہ علاقہ کے چھتونا گاؤں میں ریاستی پرندے سارس اور افروز خان کی دوستی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ افروز نے بتایا کہ اسے چھ ماہ قبل سارس ملا تھا، اس وقت وہ بہت چھوٹا تھا۔ سارس کو وہ اپنے گھر لے آئے تھے۔ اس کی پرورش گھر پر ہی ہوئی۔ آہستہ آہستہ سارس بڑا ہونے لگا۔ سارس سے اس کی دوستی بہت گہری ہے۔ دونوں مل کر کھانا کھاتے ہیں۔ کئی بار جب افروز گھر سے نکلتا ہے تو سارس بھی اڑ کر اس کے پیچھے آ جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سلطان پور میں سارس پالنے کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی سرگرم ہوگئے۔ بدھ کے روز، جنگلات کے اہلکار سارس کو ڈویژنل فاریسٹ آفس، سیروارا روڈ لے کر آئے۔ یہاں انہیں محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او ڈی کے سنگھ کی رہائش گاہ پر ملازمین کی نگرانی میں رکھا گیا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بتایا کہ سارس رکھنے والے افروز خان کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وہیں سلطان پور کے ڈی ایف او راج کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ شہر سے متصل چھتونا گاؤں میں سارس کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد ان کی طرف سے ایک ٹیم وہاں بھیجی گئی۔ اس کے بعد افروز سے بات ہوئی اس کے بعد سارس کو بحفاظت محکمہ جنگلات کے دفتر پہنچا دیا گیا ہے۔ سارس مکمل طور پر صحت مند اور محفوظ ہے۔ افروز کے خلاف فاریسٹ کنزرویشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جلد ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Notice to Stork's Friend Arif سارس کے دوست عارف کو محکمہ جنگلات کا نوٹس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.