ETV Bharat / bharat

Exclusive Interview with Ariba Noman: یو پی ایس سی میں 109 واں مقام حاصل کرنے والی اریبہ نعمان سے خاص بات چیت - اریبہ نعمان کا سفر

اریبہ نعمان نے یو پی ایس سی سول سروسز امتحانات UPSC Civil Services Examinations میں مسلم طلبا میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ اریبہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس کامیابی کے پیچھے جامعہ کا اہم کردار رہا ہے۔ وہ مارچ 2022 میں انٹرویو کی تیاری کے لیے جامعہ آئی تھیں، جس میں انہیں بہت اچھے نمبر حاصل ہوئے ہیں۔۔ Ariba Noman Secured 109th Rank

ہو پی ایس سی میں 109 واں مقام حاصل کرنے والی اریبہ نعمان سے خاص بات چیت

author img

By

Published : May 31, 2022, 11:05 PM IST

Updated : Jun 1, 2022, 9:56 AM IST

دہلی: یو پی ایس سی سول سروسز امتحانات میں مسلم طلبا میں اول مقام حاصل کرنے والی اریبہ نعمان نے اپنے سفر کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ یہ سفر بہت پیارا تھا، بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن آج مجھے سمجھ آ رہا ہے کہ وہ دشواریاں کیوں پیش آئیں۔ سول سروسز کے امتحانات میں 685 طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے، اس میں اگر مسلم طلبا کی بات کی جائے تو ان کی تعداد تقریبا 24 ہے، جس میں اریبہ نعمان نے سب سے اول مقام حاصل کیا ہے حالانکہ اگر سبھی طلباء کے رینک کے حساب سے بات کی جائے تو اریبہ نے یو پی ایس سی امتحانات میں 109 واں مقام حاصل کیا ہے۔Ariba Noman Secured 109th Rank

Ariba Noman Secured 109th Rank: ہو پی ایس سی میں 109 واں مقام حاصل کرنے والی اریبہ نعمان سے خاص بات چیت

اریبہ نے بتایا کہ چاہے کوئی بھی امتحان ہو اس کے لیے پلاننگ بہت ضروری ہے چونکہ یو پی ایس سی کا سلیبس اتنا زیادہ ہے کہ اسے بغیر کسی پلاننگ کے پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک دن کا پلان تیار پونا چاہیے۔ کیا پڑھنا ہے کب پڑھنا ہے۔ اس سب کی پلاننگ پہلے سے ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کو چاہیے کہ وہ چھوٹے چھوٹے ٹارگٹ تیار کریں، جب آپ اپنے ٹارگٹ کو فتح کرتے جاؤ گے تو آپ میں ایک اعتماد پیدا ہوگا اور اگر آپ سیدھا یو پی ایس سی کا ٹارگٹ تیار کریں گے تو آپ کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ اریبہ نے بتایا کہ ان کی اس کامیابی کے پیچھے جامعہ کا اہم کردار رہا ہے۔ وہ مارچ 2022 میں انٹرویو کی تیاری کے لیے جامعہ آئی تھیں، جس میں انہیں بہت اچھے نمبر حاصل ہوئے ہیں۔ UPSC Muslim Topper Areeba Noman

اریبہ نے کہا کہ وہ اپنے اس رینک سے زیادہ خوش نہیں ہیں، انہیں اس سے بہتر نتائج حاصل کرنے کی امید تھی، اس لیے انہوں نے دوبارہ یو پی ایس سی امتحانات میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ انہوں نے پہلی مرتبہ یو پی ایس سی کا امتحان دیا تھا، اس لیے ابھی ان کے پاس مواقع ہیں، وہ اسے استعمال کرنا چاہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: UPSC Topper Shruti Sharma: یو پی ایس سی ٹاپر شروتی شرما سے گفتگو

یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کتنے گھنٹے پڑھنا ضروری ہے، اس سوال کے جواب میں اریبہ نے بتایا کہ یہ ضروری نہیں کہ آپ 20 گھنٹے تک پڑھیں اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے بالکل علحیدگی اختیار کر لیں، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا تھا بلکہ انہیں سب سے مدد ملی، جب وہ پڑھنے سے تھک جایا کرتی تھیں، تب وہ سب سے ملتی تھیں، اس سے انہیں تازگی ملتی تھی۔ Ariba Noman Secured 109th Rank

Last Updated : Jun 1, 2022, 9:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.