وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مفاہمت یادداشت سے سیکورٹیز ضوابط کے شعبہ میں بھارت اور لگزمبرگ کے مابین تعاون کو مضبوط کرنے، آپسی مدد کی سہولت فراہم کرنے، تکنیکی علم کا استعمال، نگرانی کرنے اور دونوں ممالک کے مابین سیکورٹیز مارکٹوں کو کنٹرول کرنے والے ضوابط کو موثر بنانے کا مقصد پورا ہوگا۔
جاوڈیکر نے کہا کہ بھارت اور سوری نام کی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارتوں کے مابین مفاہمت کی یادداشت سے دونوں ممالک کے مابین صحت کے شعبہ میں مشترکہ پہل اور تکنالوجی کی ترقی کے ذریعہ تعاون کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔