ETV Bharat / bharat

ہائی کورٹس کے لیے 14 ججوں کی تقرریاں

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 10:57 PM IST

مرکزی حکومت نے مختلف ہائی کورٹس میں ججوں کی خالی اسامیوں کی بھرتی میں تیزی لاتے ہوئے بدھ کے روز تلنگانہ، اڑیسہ اور کیرالہ ہائی کورٹس کے لیے کُل 14 ججوں اور ایڈیشنل ججوں کی تقرری کا اعلان کیا ، جن میں چھ خواتین بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 10 جج اور چار ایڈیشنل جج ہیں۔

appointment of judges in high courts
ہائی کورٹس کے لیے 14 ججوں کی تقرریاں

مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کی جانب سے بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن کی سفارش پر ان تقرریوں کو منظوری دی ہے۔

ان میں سے تلنگانہ ہائی کورٹ کے لیے سات اور اڑیسہ ہائی کورٹ کے لیے تین جج مقرر کیے گئے ہیں۔ کیرالا ہائی کورٹ کو چار ایڈیشنل جج ملے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل افسر پی شری سدھا، ڈاکٹر سی سُم لتا، ڈاکٹر جی رادھا رانی، ایم لکشمن، این تکارام جی، اے وینکٹیشور ریڈی، انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل (آئی ٹی اے ٹی) کی ممبر پی مادھوی دیوی کو ترقی دے کر تلنگانہ ہائی کورٹ کی جج مقرر کیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ مرگنکا شیکھر ساہو، جوڈیشل آفیسر رادھا کرشنا پٹنائک اور ششی کانت مشرا کو اڑیسہ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔

جوڈیشل افسران چندرشیکھرن کَرتا جے چندرن، سوفی تھامس، پوتھین ویدو گوپالا پلئی اجیت کمار اور چندرشیکھرن سوھا کو ترقی دیکر کیرالہ ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ریٹائرڈ کشمیری پنڈتوں کی سرکاری رہائش گاہ میں رہنے کی مدت میں تبدیلی

واضح ر ہے کہ پچھلے دنوں حکومت نے مختلف ہائی کورٹس کے ججوں کے عہدوں پر کئی تقرریاں کی تھیں۔ منگل کو مختلف ہائی کورٹس کے لیے 20 جج مقرر کیے گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.