نئی دہلی، سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کی تقرری کی گئی ہے۔مرکزی حکومت کی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے ہفتہ کو الگ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کی تقرری کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے جسٹس پنکج متل، جسٹس سنجے کرول، جسٹس پی وی سنجے کمار، جسٹس احسان الدین امان اللہ اور جسٹس منوج مشرا کو سپریم کورٹ کے ججوں کے طور پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ان پانچوں ججوں کے پیر کو چارج سنبھالنے کا امکان ہے۔
پانچ ججوں کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 کے مقابلے بڑھ کر 32 ہو جائے گی۔
سپریم کورٹ کے کالجیم کی طرف سے 31 جنوری کو دو دیگر ججوں کی ترقی کے لیے کی گئی سفارشات مرکزی حکومت کے سامنے زیر التوا ہیں۔
13 دسمبر 2022 کو سپریم کورٹ کے چھ رکنی کالجیم میں راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس متل، پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس کرول، منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس کمار، پٹنہ ہائی کورٹ کےچیف جسٹس جسٹس امان اللہ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مشرا کو ترقی دے کر عدالت عظمی میں جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔
کالجیم نے 31 جنوری کو الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس راجیش بندل اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی بھی سفارش کی تھی۔
مزید پڑھیں:Electoral Bond Scheme سپریم کورٹ میں انتخابی بانڈ اسکیم پر حتمی سماعت مارچ میں ہوگی
یواین آئی