ETV Bharat / bharat

حج 2021 کی تمام درخواستیں منسوخ - سعودی حکومت

حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2021 کی تمام درخواستوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

hajj 2021_
hajj 2021_
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 5:26 PM IST

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سعودی حکومت نے مسلسل دوسرے برس بھی بیرون ممالک کے زائرین کو حج 2021 کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ رواں برس بھی حج کو محدود رکھا گیا۔ سعودی عرب کے شہریوں اور وہاں رہائش پذیر افراد کو ہی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کردی سرکیولر

حج 2021 سے متعلق سعودی حکومت کی جانب سے لیے گئے اس فیصلہ کے ساتھ منگل کو حج کمیٹی آف انڈیا نے بھی حج 2021 کی موصولہ تمام درخواستیں منسوخ کردی ہیں۔

اس حوالے سے جموں و کشمیر حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکڑ مقصود احمد خان کی جانب سے سرکیولر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں سعودی حکومت کے حج 2021 سے متعلق لئے گئے فیصلے کے حوالے سے جموں و کشمیر کے زائرین کو مطلع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے رواں برس حج کے لئے موصول تمام درخواستوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.