ETV Bharat / bharat

افغان ہندووں، سکھوں کو جلد از جلد افغانستان سے نکالنے کی مودی سے اپیل - کچھ افغان ہندووں اورسکھوں کاایک ویڈیومنظر عام پر آیا

طالبان کی حکومت کے بعد افغانستان سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو نکالا گیا ہے، اس کے باوجود ابھی بھی بہت سے لوگ وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایسے ہی کچھ افغان ہندووں اورسکھوں کا ایک ویڈیومنظر عام پر آیا ہے جو افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مودی سے اپیل
مودی سے اپیل
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 10:18 PM IST

طالبان کی حکومت کے بعد افغانستان سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو نکالا گیا ہے، اس کے باوجود ابھی بھی بہت سے لوگ وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایسے ہی کچھ افغان ہندووں اورسکھوں کاایک ویڈیومنظر عام پر آیا ہے جوافغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں افغان ہندو اور سکھ وزیراعظم نریندر مودی سے انہیں جلد از جلد افغانستان سے نکالنے کی جذباتی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مودی کو ان کی 71 ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو افغانستان کے دارالحکومت کابل سے بھیجی گئی ہے۔

اس بارے میں انڈین ورلڈ فورم کے صدر پونیت سنگھ چنڈوک نے کہاکہ 'کابل میں پھنسے ہوئے بھارتیوں اور افغان اقلیتوں کے خدشات کو نوٹس میں لیا جاتا ہے، لیکن بدقسمتی سے جیسا کہ مجھے اطلاع دی گئی ہے، وہاں غیر ملکی کیریئرز کی روانگی اور آمد کے ساتھ کام کاج سے وابستہ مختلف مدے ہیں۔ میں حکومت ہند سے اس پر غور کرنے اور پھنسے ہوئے اقلیتوں کو جلد ازجلد ایئرلفٹ کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.