احمدآباد: ریاست گجرات میں رام نومی کا جلوس امن و امان کے ساتھ نکالنے کی اپیل کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی گجرات نے ڈی جی پی کو میمورنڈم دیا ہے۔ دراصل گزشتہ سال رام نومی کے موقع پر مختلف ریاستوں اور گجرات میں فرقہ ورانہ فسادات ہوئے تھے اور بہت سے علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کیا گیا تھا۔ ایسے میں اس سال رام نومی کا جلوس کے انتظامات کے سلسلے میں شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات کے لیڈران نے ڈی جی پی گجرات سے ملاقات کی اور میمورنڈم سونپا۔
اس تعلق سے ایس ڈی پی آئی کے لیڈر ارشاد شیخ نے کہا کہ آج کے ماحول سے ہم سب واقف ہیں کہ کس طریقے سے مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں 30 مارچ کو رام نومی کا جلوس نکلنے والا ہے۔ یہ جلوس مسلمانوں کے علاقوں سے بھی گزرتا ہے۔ اس معاملے پر ہم نے ڈی جی پی گجرات کو ایک میمورنڈم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی جی پی گجرات سے بتایا کہ گزشتہ سال رام نومی کے دن جس طریقے سے نعرے بازی کی گئی، تلواروں کے ساتھ جلوس نکالا گیا اور مسلم مخالف نعرے لگائے گئے اور ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد پتھراو کے واقعات پیش آئے۔ گجرات کے کئی مقامات پر ماحول بگاڑا گیا تو اس سال رام نومی کے دن مسلم علاقوں میں امن و امان کے ساتھ رام نومی کی شوبھا یاترا نکالی جائے اور مسلم علاقوں میں پولیس پروٹیکشن رکھا جائے اور جلدی سے جلوس نکال کر آگے بڑھایا جائے تاکہ ماحول خراب نہ ہو اور ہندو مسلم ایکتا برقرار رہے۔ اس لیے ہم نے انتظامہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس کے پختہ انتظامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: Peace Committee Meeting رام نومی اور رمضان کے پیش نظر انتظامیہ مستعد